Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

       خام تیل کو صاف کرنے کے لیے چینی نئی ٹیکنالوجی تیار

      مصنوعی ذہانت بڑا خطرہ،عالمی ٹیک باباؤں نے گھنٹی بجا دی: ا اے آئی کی ترقی کی رفتار سست کرنے کا مطالبہ

      اسمارٹ ٹی وی استعمال کرنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری: یوٹیوب نے انتہائی مفید فیچر متعارف کرا دیا

      موجودہ حکومت کے آئی پی پیز کے ساتھ 30 اور 40 سال کے نئے معاہدوں کا انکشاف

      ایک کروڑ سے زائد پاکستانیوں کا خفیہ ڈیٹا لیک: ’منی نادرا‘ چلا کر شہریوں کی نجی معلومات بیچنے والا خطرناک گروہ گرفتار

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ’’امریکا ایران جنگ کا نیا مرحلہ‘‘ میاں حبیب کا کالم

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    تحریر : میاں حبیب
    جہاں لفظ بے نقاب ہوں۔۔۔ وہیں سے سچ کا آغاز ہوتاہے
    امریکا بظاہر ایران پر حملہ کے دو ٹارگٹ لے کر آیا تھا ایک ایران میں رجیم چینج کا تھا اور دوسرا ایران کی جوہری طاقت کے مستقل خاتمہ کی خواہش منصوبہ بندی کے مطابق ایرانی قیادت کو قتل کر کے ایران پر اپنی من پسند قیادت مسلط کرنے اور پپٹ حکومت کے ذریعے ایران پر قبضہ کا خواب تھا ایرانی قیادت کی شہادت کے باوجود قوم ثابت قدم رہی تو امریکا کا خیال تھا کہ خوفناک بمباری کرکے وہ ایران کو تباہ کر دے گا اور پھر ایران پر قبضہ کرلے گا لیکن ایسا بھی ممکن نہ ہو سکا بلکہ ایران نے جب آبنائے ہرمز کا اپنا سٹرٹیجک ترب کا پتہ پھینکا تو امریکا اور اس کے حواریوں کے چودہ طبق روشن ہو گئے جب ایران نے آبنائے ہرمز کا سکرو ٹائٹ کیا تو آدھی دنیا کی تجارت لڑکھڑا گئی امریکا پہلے تو آبنائے ہرمز کو کھلوانے کے لیے ہاتھ پاوں مارتا رہا جب بےبس ہو گیا تو اس نے خود بحری ناکہ بندی شروع کر دی لیکن دنیا کا دباو برقرار رہا تو امریکا مذاکرات کی طرف بھاگا لیکن دنیا نے امریکی ناکامی کے طعنے دینا شروع کر دیے امریکی قوم بھی اسے بےمقصد لڑائی قرار دے رہی ہے اب ٹرمپ بادشاہ بری طرح پھنس چکے ہیں وہ تازہ ترین صورتحال پر قوم کو جمعرات کو اعتماد میں لیں گے ساتھ ہی امریکا نے ایران کے ساتھ ازسرنو جنگ کا آغاز کر دیا ہے بڑے پیمانے پر ایرانی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے لیکن ایرانی قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح ثابت قدم کھڑی ہے جنگ کے آغاز میں آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت نے قوم کو یکجا کر دیا جبکہ ان کے جنازہ کے روح پرور مناظر نے ایرانی قوم کو نئی جلا بخش دی ہے امریکا نے غلط وقت میں دوبارہ جنگ چھیڑ دی ہے ایرانی قوم پہلے سے زیادہ متحد اور دشمن کے خلاف ثابت قدم ہے خامنہ ای شہید کے جنازے نے پوری قوم کو چارج کر رکھا ہے اور وہ شہادت کا بدلہ لینے کا اعادہ کر رہے ہیں
    امریکی حملوں کے جواب میں ایران نے خطے کے ان چھ ممالک کو ٹارگٹ کیا ہے جہاں امریکی اڈے یا امریکی تنصیبات ہیں ان میں متحدہ عرب امارات، اردن، کویت، بحرین اور عمان شامل ہیں امریکنوں نے ایک بار پھر اپنے مراکز بند کرکے محفوظ جائے پناہ ڈھونڈنی شروع کر دی ہیں ابوظہبی میں امریکی سفارتخانہ اور دوبئی میں امریکی قونصل خانہ بند ہو چکا ہے امریکا نے آج سے دوبارہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کا اعلان کر دیا ہے اس بار نہ صرف ناکہ بندی کا اعلان کیا ہے بلکہ ٹرمپ نے وہاں سے گزرنے والے کارگو سے 20 فیصد فیس وصول کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے اس جنگ کے باعث خطے کی معیشتیں پہلے ہی ڈسٹرب تھیں اوپر سے آبنائے ہرمز کو تحتہ مشق بنانے سے خطے میں شدید اضطراب پایا جا رہا امریکا مختلف حربوں کے ذریعے ایران کو سرنڈر کرنے کی پوزیشن میں لانا چاہتا ہے جو کہ ممکن دکھائی نہیں دیتا امریکا ایران جنگ کے شعلے دوبارہ بھڑکنے سے فوری طور پر عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے اور سٹاک مارکیٹوں پر بھی برا اثر پڑا ہے دنیا پہلے ہی معاشی بحران سے گزر رہی ہے اوپر سے تجارتی راہداری بند ہونے سے بحرانی کیفیت میں اضافہ ہو گا یقینی طور پر دنیا جنگ کے فریقین پر دباو ڈالے گی یورپی یونین نے تو کہہ دیا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز میں کسی صورت ٹول یا فیس کے حق میں نہیں ،چین اور روس نے بھی اس پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے
    امریکا ایران جنگ کا محور اب آبنائے ہرمز کا کنٹرول بن چکا ہے ٹرمپ واضح طور پر کہہ چکا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز کا کنٹرول حاصل کر کے وہاں سے کمائی چاہتے ہیں جبکہ ایران نے بھی دوٹوک الفاظ میں کہہ دیا ہے کہ وہ کسی کو آبنائے ہرمز کا انتظام سنبھالنے کی اجازت نہیں دیں گے ایران نے متنبہ کیا ہے کہ تنازعہ پھیلا تو خطے کے تمام ممالک جنگ کی لپیٹ میں ہوں گے اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ دونوں فریقین اپنی انا سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں بظاہر اعصاب کی نظر آتی جنگ کیا رخ اختیار کر جائے کچھ پتہ نہیں کیونکہ اس جنگ کے اثرات بہت سارے ممالک بھگت رہے ہیں اور اس جنگ کے مکمل خاتمے تک نہ افراتفری ختم ہو سکتی ہے نہ معاشی حالات مستحکم ہو سکتے ہیں خاص کر عرب ممالک جو کہ امیر ترین ممالک میں شمار ہوتے تھے ان کی معیشتیں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں اور ایسے معلوم ہوتا ہے کہ امریکا کا ایران میں رجیم چینج کا ایجنڈا تبدیل ہو کر اب خطے کے تمام اسلامی ممالک کی معیشتوں کو تباہ کرنے کے درپے ہے اگر یہ جنگ طوالت اختیار کرتی ہے تو مڈل ایسٹ کے ممالک کو ناقابل تلافی نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا بلکہ اس کے اثرات خطے کے دیگر ممالک جن میں پاکستان، انڈیا، چین، بنگلہ دیش، سری لنکا، نیپال، بھوٹان ،جاپان اور دیگر شامل ہیں میں توانائی کا بحران سنبھالا نہ جائے گا ان ہی خدشات کے پیش نظر ایک بار پھر فریقین سے رابطے شروع ہو چکے ہیں لیکن اب کوئی کسی پر اعتبار کرنے کے لیے تیار نہیں خاص کر امریکا نے معاہدوں کی پاسداری پر سوالیہ نشان کھڑا کر دیا ہے اور ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ امریکا صرف ان معاہدوں کی پاسداری کرتا ہے جو اسے فائدہ پہنچاتے ہوں اور اس کے مخالفین کو تنگ کرنے کے لیے کیے جائیں عالمی ادارے بےبس اور بےمعنی ہو کر رہ گئے ہیں کوئی فورم امریکا سے یہ پوچھنے کی جرآت نہیں رکھتا کہ آپ کس اصول قانون کے تحت آبنائے ہرمز سے فیس وصول کر سکتے ہیں اور کس اصول کے تحت آپ آبنائے ہرمز کا کنٹرول حاصل کرنا چاہتے ہیں

    Related Posts

    آٹا مزید مہنگا، عوام دووقت کی روٹی سے بھی گئی

    معروف معالج ڈاکٹرعارف ریاض قدیر انتقال کرگئے

    آبنائے ہرمز کی غیر معینہ مدت تک بندش کا خدشہ،برینٹ خام تیل 107 ڈالر سے تجاوز کر گیا

    مقبول خبریں

    آٹا مزید مہنگا، عوام دووقت کی روٹی سے بھی گئی

    وینزویلا کی طرح ایران کے تیل پر بھی قبضہ کرسکتے ہیں ، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

    آبنائے ہرمز کی غیر معینہ مدت تک بندش کا خدشہ،برینٹ خام تیل 107 ڈالر سے تجاوز کر گیا

    بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم 8ویں دفعہ ویمنز ایشیا کپ جیت لیا، محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار

    نواز شریف کی زیرِ صدارت ن لیگ کا مشاورتی اجلاس: نئے صوبوں کے قیام اور پارلیمانی بحث پر اہم فیصلے

    بلاگ

    ”کیا پنجاب کو پہلی بار خاتون چیف سیکرٹری ملنے جا رہی ہے،آئی جی کون؟“

    سی سی پی او پشاور میاں سعید اور جنسی تشدد میں ملوث ملزمان کی ہلاکت

     عجیب و غریب ڈیمانڈیں  بروقت نکاح میں رکاوٹیں

    آل پاکستان لودھرا برادری کا سرمایہء افتخار ملک محمد عرفان گہرائی لودھرا

    چھوٹے شہروں کے صحافی کیوں نظر انداز ہوتے ہیں؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.