سیالکوٹ،(سلیم احمد اعوان شیخو)
حقیقی بھائی نے جائیداد کے تنازعہ پر اپنے سسرال والوں سے مل اپنی ایک بہن کو ق ت ل اور دوسری کو شدید زخمی کر دیا۔بتایا گیا ہے کہ تھانہ ہیڈ مرالہ کے علاقہ فوجدار گڑھ المعروف چک بگے کے رہائشی غلام عباس کا اپنی بہنوں تبسم شہزادی اور نجم شہزادی کے ساتھ جائیداد کا تنازعہ جل رہا تھا کہ غلام عباس اپنے سسرال سے محمد اکرم وغیرہ کے ساتھ اپنی بہنوں کے گھر آیا اور جھگڑا شروع کر دیا تو اس جھگڑے کے دوران غلام عباس اور محمد اکرم بہیمانہ تشدد کر کے تبسم شہزادی کو جان سے مار دیا جبکہ نجم شہزادی کو شدید زخمی کر دیا۔لیکن غلام عباس اور محمد اکرم وقوعہ کے بعد فرار ہوگئے۔پولیس نے نجم شہزادی کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے غلام عباس اور محمد اکرم کی تلاش کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دئیے ہیں۔

