پاکپتن اکرام حسین شاہ
پاکپتن میں عرس بابا فرید کی تقریبات جاری، ۔سجادہ نشین دیوان مودود مسعود نے دوسرے روز بہشتی دروازے کی قفل کشائی کی رسم ادا کی۔ جنتی دروازے کی قفل کشائی کے وقت زبردست آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس کی جانب سے زائرین اور عقیدت مندوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کرتے ہوئے دربار جانے والے راستے کو کنٹینر لگا دیئے گئے۔ ملک بھر سے آئے زائرین کو دربار سے دو کلو میٹر دور روک لیا گیا۔ گزشتہ رات بھی پولیس کی ناقص حکمت علمی کی وجہ سے دھکم پیل سے 89 زائرین زخمی ہوگئے تھے۔ بہشتی دروازہ اذان فجر کے وقت تک کھلا رہے گا۔


