Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      امریکا، ایران کشیدگی : اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 6408پوائنٹس کی کمی

      فیفا ورلڈ کپ 2026: اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر ویورز کا نیا ریکارڈ،نیٹ فلکس، ڈزنی اور یوٹیوب کے درمیان 2030 ورلڈ کپ کے حقوق کی جنگ تیز

      میٹھی خوشخبری: ڈارک چاکلیٹ دل کی بیماریوں، ہائی بلڈ پریشر اور فالج کے خلاف بہترین ڈھال قرار

      کروڑ پتی کلب: ہنڈا اور ٹویوٹا کی ہائبرڈ گاڑیاں خریدنا اب عام آدمی کے بس سے باہر

      ہالی ووڈ اور صارفین کا احتجاج رنگ لے آیا: میٹا نے انسٹاگرام سے جڑا AI فیچر واپس لے لیا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    1000 سال پرانا دیو ہیکل ‘میجر اوک’ درخت ہمیشہ کے لیے خاموش؛ شیئر ووڈ فاریسٹ کا قدیم ترین ورثہ ختم!

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لندن: انگلینڈ کے مشہورِ زمانہ شیئر ووڈ فاریسٹ (Sherwood Forest) کی شان اور یورپ کے قدیم ترین و بڑے درختوں میں شمار ہونے والا ‘میجر اوک’ (Major Oak) بالآخر دم توڑ گیا ہے۔ ایک ہزار سال سے زائد قدیم یہ درخت اس سال پتوں سے محروم رہا، جس کی وجہ حالیہ برسوں میں شدید گرمی اور خشک موسم رہا ہے۔
    تقریباً 28 میٹر کے پھیلاؤ اور 11 میٹر کے گھیرے والے شاہ بلوط کےاس درخت کو دنیا بھر میں شہرت حاصل تھی اور یہ برطانوی لوک کہانیوں، خاص طور پر روبن ہڈ کے افسانوی کردار کا ایک اہم حصہ مانا جاتا تھا۔ روایات کے مطابق، یہی وہ درخت تھا جس نے روبن ہڈ اور اس کے ساتھیوں کو شیرف آف نوٹنگھم کے ظلم سے بچانے کے لیے پناہ فراہم کی تھی۔
    ماہرین کے مطابق، اس تاریخی درخت کی موت کی بڑی وجہ گلوبل وارمنگ اور برطانیہ میں پڑنے والی شدید گرمی کی لہریں ہیں، خاص طور پر جولائی 2022 میں ریکارڈ کیے گئے 40 ڈگری سینٹی گریڈ کے درجہ حرارت نے اس قدیم درخت کی بقا کو ناممکن بنا دیا تھا۔
    آر ایس پی بی (RSPB) کی جانب سے درخت کے ختم ہونے کا اعلان کیے جانے کے بعد، ایک جذباتی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں روبن ہڈ کا روپ دھارے فنکار رابرٹ بریکلے نے شرکت کی۔ رابرٹ بریکلے کا کہنا تھا کہ "یہ درخت محض ایک لکڑی کا ڈھانچہ نہیں، بلکہ کہانیوں کا امین تھا۔ یہ دنیا کا سب سے مشہور درخت ہے اور اس کا لیجنڈ ہمیشہ زندہ رہے گا۔”
    اس درخت کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے اسپین، امریکا، جنوبی کوریا اور آسٹریلیا سمیت دنیا بھر سے سیاح وہاں پہنچ رہے ہیں۔ آٹھ سالہ کارٹر جیکسن، جو شیفیلڈ سے اپنے والدین کے ہمراہ آئے، نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "یہ ایک دیو ہیکل اور انتہائی خوبصورت درخت تھا، اس کا ختم ہونا بہت دکھ کی بات ہے۔”
    ‘میجر اوک’ کا خاتمہ صرف ایک درخت کی موت نہیں، بلکہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے بڑھتے ہوئے خطرات کی ایک ایسی علامت ہے جو آنے والی نسلوں کے لیے ایک انتباہ ہے۔

    Related Posts

    امریکا، ایران کشیدگی : اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 6408پوائنٹس کی کمی

    سعودی عرب پر حملہ؛ وزیراعظم شہباز شریف کی شدید مذمت، مملکت کی سلامتی کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت

    کراچی رینجرز حملہ کیس کا ماسٹر مائنڈ گرفتار قاری بشیر گرفتار: دہشت گردی کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی

    مقبول خبریں

    امریکا، ایران کشیدگی : اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 6408پوائنٹس کی کمی

    کراچی رینجرز حملہ کیس کا ماسٹر مائنڈ گرفتار قاری بشیر گرفتار: دہشت گردی کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی

    سونے ، چاندی کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی

    ہسپتال میں داخل معذور لڑکی کا گردہ نکالنے کے بعد قتل کیے جانے کا انکشاف، 3 ملزم گرفتار

    امریکا کے مسلسل تیسری رات بھی ایران پر حملے، جوابی کارروائی میں امارات کے سپر ٹینکر تباہ،بحرین پر میزائل، ڈرونز حملے

    بلاگ

    بلوچستان کو تباہ و برباد کرنے کے لیے کئی شر پسند عناصرملوث اورمتحرک

    آخر مچھر مجھے ہی زیادہ کیوں کاٹتے ہیں؟اس کے پیچھے چھپی دلچسپ سائنس

    "تاریخ کا پہلا اور آخری جنازہ… جس میں شریک ہونے کے لیے انگریز سرکار نے ‘ٹیکس’ لگا دیا تھا!”

    گلو شاہ میلہ: تاریخ، اہمیت اور موجودہ صورتِ حال

    تاج پورہ، لکشمی چوک اور پانی والا تالاب ہمیشہ لاہور کی بارش کی سرخیوں میں کیوں سرفہرست رہتے ہیں؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.