سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو)
کپڑے کے تاجروں چچا بھتیجے کا گن مین کی بیوی کے ساتھ درندگی اور بیوی کو غائب بھی کر دیا۔بتایا گیا ہے کہ تحصیل بازار سیالکوٹ سے ملحقہ گلی مولوی ابراہیمی سیالکوٹی میں کپڑے کے دو تاجروں چچا محمد افضل ولد محمد یوسف اور بھتیجے بلال ولد محمد سلیم نے ایک غریب گن مین کے گھر گھس کر اس کی بیوی کے ساتھ باری باری زنا بالجبر کیا جبکہ گن مین کی بیوی کو اغواء کر کے غائب کر دیا۔اس سلسلہ میں گن مین نے تھانہ حاجی پورہ کے ایس ایچ او میاں عبدالرزاق کو مذکورہ چچا بھتیجے کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی درخواست دی لیکن درخواست پر کوئی کارروائی نہ ہو سکی ہے جبکہ محمد افضل کا کہنا ہے کہ اس نے پولیس خرید لی ہے اور پولیس اس کی جیب میں ہے۔اس سلسلہ میں انجمن تاجران گلی مولوی ابراہیم سیالکوٹی کے صدر عمران یونس نے کہا ہے کہ گن مین کی بیوی کے ساتھ مذکورہ چچا بھتیجے نے زنا بالجبر کرنے کے بعد گن مین کی بیوی کو اغواء کر کے غائب کر دیا ہے جبکہ پولیس درخواست وصول کرنے کے باوجود قانونی کارروائی کرنے کے سلسلہ میں ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے۔انھوں نے کہا کہ گن مین کی درخواست پر قانونی کاروائی کر کے مقدمہ درج کیا جائے بلکہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کیپٹن (ر) دوست محمد خود معاملہ کو دیکھ کر قانونی کارروائی کریں۔انسانی حقوق کے علمبردار لالہ مبشر بٹ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ کتنے افسوس کی بات ہے کہ تھانہ حاجی پورہ کا ایس ایچ او ایک حساس معاملہ میں سرد مہری کا مظاہرہ دیکھا رہا ہے اور قانونی کارروائی کرنے سے گریزاں جو کہ گن مین کے ساتھ سراسر زیادتی ہے ۔

