Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      اسمارٹ ٹی وی استعمال کرنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری: یوٹیوب نے انتہائی مفید فیچر متعارف کرا دیا

      موجودہ حکومت کے آئی پی پیز کے ساتھ 30 اور 40 سال کے نئے معاہدوں کا انکشاف

      ایک کروڑ سے زائد پاکستانیوں کا خفیہ ڈیٹا لیک: ’منی نادرا‘ چلا کر شہریوں کی نجی معلومات بیچنے والا خطرناک گروہ گرفتار

      مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی: مائیکروسافٹ نے تاریخ کی سب سے بڑی سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کر دی،

      بھارت کی ہٹ دھرمی : عالمی عدالت کے فیصلے کے باوجودمتنازع منصوبے ساولکوٹ ڈیم کے ٹینڈر جاری

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ’’ اڑتا ہوا وائٹ ہاؤس ’’ٹرمپ نے نئے ’’ایئر فورس ون‘‘ کی رونمائی کردی،

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نئے ’’ایئر فورس ون‘‘ طیارے کی رونمائی کر دی ہے، جو دراصل قطر کی جانب سے فراہم کردہ ایک خصوصی بوئنگ 747 طیارہ ہے جسے جدید ترین سہولتوں سے آراستہ کرکے امریکی صدر کے سرکاری طیارے میں تبدیل کیا گیا ہے۔
    جوائنٹ بیس اینڈریوز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ طیارہ ’’فضا میں اڑنے والا وائٹ ہاؤس‘‘ ہے اور اس کی آسائشیں اور سہولتیں دنیا کے کسی بھی سربراہِ مملکت کے طیارے سے بڑھ کر ہیں۔ نئے ایئر فورس ون کو پرانے نیلے رنگ کے بجائے سرخ، سفید اور گہرے نیلے رنگوں کی نئی اسکیم دی گئی ہے۔ طیارے کے عقب میں ایک بڑا امریکی پرچم جبکہ داخلی حصے پر صدارتی مہر نصب کی گئی ہے۔
    فضائیہ کے مطابق طیارے میں کی گئی ترامیم میں سکیورٹی، مشن کمیونیکیشنز، لاجسٹکس سپورٹ اور جدید ٹیکنالوجی اپ گریڈ شامل ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ پہلے سے استعمال شدہ اس طیارے میں موجود کسی بھی ممکنہ خطرے کو ’غیر مؤثر‘ کر دیا گیا ہے۔
    صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ وہ اگلے ماہ ترکیہ کے شہر انقرہ میں ہونے والے نیٹو سربراہی اجلاس میں اسی نئے طیارے کے ذریعے شرکت کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ فرانس میں منعقدہ جی-7 اجلاس سے واپسی ان کے پرانے ایئر فورس ون کا آخری سرکاری سفر تھا۔ ٹرمپ نے کہا کہ جب امریکہ کا صدر لندن، برلن یا دنیا کے کسی اور بڑے شہر میں اترے تو امریکی وقار اور طاقت کی نمائندگی سب سے نمایاں ہونی چاہیے۔ ان کے مطابق نئے طیارے کا ڈیزائن ان کی ذاتی پسند کے مطابق تیار کیا گیا ہے۔
    یہ طیارہ عارضی طور پر استعمال کیا جائے گا جب تک بوئنگ کمپنی کی جانب سے تیار کیے جانے والے نئے صدارتی طیارے 2028 میں امریکی فضائیہ کے حوالے نہیں کر دیے جاتے۔ بوئنگ کے یہ طیارے پہلے 2024 میں فراہم کیے جانے تھے تاہم مختلف تکنیکی اور انتظامی وجوہات کے باعث ان کی فراہمی میں تاخیر ہوئی۔ قطری طیارے کو امریکی فضائیہ کی سخت سکیورٹی ضروریات کے مطابق تبدیل کیا گیا ہے۔ فضائیہ کے مطابق اس میں مواصلاتی، دفاعی اور حفاظتی نظام نصب کیے گئے ہیں جو امریکی صدر کے سرکاری سفر کے لیے لازمی سمجھے جاتے ہیں۔
    قطر کی جانب سے دیے گئے اس مہنگے طیارے پر ماضی میں اخلاقی اور قانونی سوالات بھی اٹھائے گئے تھے، تاہم ٹرمپ انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ یہ طیارہ صرف عبوری مدت کے لیے استعمال ہوگا اور مستقبل میں اسے صدارتی لائبریری کے حوالے کیا جا سکتا ہے۔
    قطری طیارے کو شامل کیے جانے سے قبل ایئر فورس ون کے بیڑے میں دو 747-200B طیارے شامل تھے جو 1990 سے استعمال میں ہیں۔ وائٹ ہاؤس کے کمیونیکیشنز ڈائریکٹر سٹیون چیونگ کے مطابق ان پرانے ماڈلز میں سے ایک کا استعمال اب بظاہر مرحلہ وار ختم کر دیا گیا ہے۔

    Related Posts

    تین ہزار برس قدیم ’چیختی ممی‘ کی پراسرار موت کا معمہ

      چاند نظر نہیں آیا   یکم ربیع الثانی بروز پیر  کو ہوگی

    کیا9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی ملوث تھے؟پولیس نے اہم رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی

    مقبول خبریں

    تین ہزار برس قدیم ’چیختی ممی‘ کی پراسرار موت کا معمہ

      چاند نظر نہیں آیا   یکم ربیع الثانی بروز پیر  کو ہوگی

    کیا9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی ملوث تھے؟پولیس نے اہم رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی

    نعیم حیدر پنجوتھہ کے خلاف بجلی چوری کے الزام میں مقدمہ درج

    “ایران کا اسرائیل کو انوکھا تحفہ “

    بلاگ

    چھوٹے شہروں کے صحافی کیوں نظر انداز ہوتے ہیں؟

       مشرق وسطیٰ کا نیا طوفان: حوثی باغی کیوں خونریز حملے کر رہے ہیں اور اس میں پاکستان کہاں کھڑا ہے؟

    رنگپوربگھور کے محمد فضیل کا صوبائی سطح پر منفرد اعزاز

    بھارتی کرنل کا پاکستان میں دہشت گردوں کوسرعام سپورٹ کرنے کا اعتراف

    ملک غلام حسن سلہال — خدمت، شرافت اور عوامی وابستگی کی روشن مثال

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.