بہاولنگر راشد ڈھڈی
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر محمد عمران کی خصوصی ہدایت پر فورٹ عباس کی ویژن اکیڈمی میں طلبہ کے لیے ایک اہم آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کا بنیادی مقصد نئی نسل کو موجودہ دور کے ڈیجیٹل چیلنجز سے نمٹنے اور اپنے قانونی حقوق سے آگاہ کرنا تھا۔سیمینار میں ایس ڈی پی او فورٹ عباس نے خصوصی شرکت کی اور طلبہ کو لیکچرز کے ذریعے موبائل فون کے محفوظ اور مثبت استعمال کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کیں۔ انہوں نے موجودہ دور میں سوشل میڈیا کے استعمال کے دوران برتی جانے والی احتیاطی تدابیر اور سائبر کرائمز سے بچنے کے طریقوں پر روشنی ڈالی۔ایس ڈی پی او فورٹ عباس نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے طلبہ کو ہراسمنٹ کے خلاف حاصل قانونی تحفظ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کردار کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔اس موقع پر ڈی پی او بہاولنگر محمد عمران کا کہنا تھا کہ طلبہ وطالبات کا تحفظ اور ڈیجیٹل شعور ہماری اولین ترجیح ہے تاکہ وہ موبائل فون کے محفوظ استعمال اور قانونی آگاہی کے ذریعے خود کو ہراسانی سے محفوظ رکھ سکیں۔
ترجمان پولیس
ڈسٹرکٹ پولیس بہاولنگر

