اسکردو:پیپلزپارٹی کے امجد حسین ایڈووکیٹ بلامقابلہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان منتخب ہو گئے۔
گلگت بلتستان میں حکومت سازی کا عمل جاری ہے جس میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے بلامقابلہ انتخاب کے بعد پیپلزپارٹی کے امجد حسین ایڈووکیٹ بلامقابلہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان منتخب ہو گئے۔
علیم خان نے بلاول بھٹو کی گلگت بلتستان میں حکومت سازی کی پیشکش قبول کر لی۔
چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کا صدر استحکام پاکستان پارٹی علیم خان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں گلگت بلتستان میں پیپلزپارٹی اور آئی پی پی کو مل کر حکومت بنانے کی دعوت دی گئی۔
بلاول بھٹو نے گلگت بلتستان میں مختلف عہدوں کےلئے علیم خان سےحمایت پر گفتگو کی۔
علیم خان نے بلاول بھٹو کی حکومت سازی کی پیشکش قبول کر لی۔ جی بی میں حکومت سازی کیلئےآئی پی پی پیپلزپارٹی کا ساتھ دے گی۔
علیم خان کا کہنا ہے کہ جی بی میں وزیراعلیٰ، اسپیکر و دیگر عہدوں پر انتخاب کےلئے پی پی کا ساتھ دیں گے، وزیراعلیٰ، اسپیکر اور دیگر عہدوں پر بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو سےخوشگوار اور مثبت بات چیت ہوئی۔
بالآخر پیپلز پارٹی گلگت بلتستان میں حکومت بنانے میں کامیاب، امجد حسین ایڈووکیٹ بلامقابلہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان منتخب، بلاول کا علیم خان کو فون

