چنیوٹ (فرحان بلال سے)
محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کیلئے ضلعی انتظامیہ ،پولیس ، پاک آرمی کا مختلف علاقوں میں مشترکہ فلیگ مارچ ،فلیگ مارچ میں ڈپٹی کمشنر میڈم عائشہ رضوان ،ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف ، پاک فوج ، پولیس افسران و جوانوں نے شرکت کی ،فلیگ مارچ میں ضلع بھر سے ڈی ایس پیز, ایس ایچ اوز, ایلیٹ فورس،ریسکیو1122 کی گاڑیوں نے حصہ لیا ،فلیگ مارچ چنیوٹ ، بھوانہ شہر کے مختلف علاقوں سے گزرتا ہوا ختم نبوت چوک چنیوٹ میں اختتام پذیر ہوا ،ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان ، ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف کا کہنا تھا کہ فلیگ مارچ کا مقصد محرم الحرام میں شہریوں کو امن و امان, تحفظ کا احساس دلانا ہے, ڈپٹی کمشنر ،حرم الحرام کے حوالے سے تمام الائیڈ ڈیپارٹمنٹس کے انتظامات مکمل ہیں،محرم الحرام میں سخت سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے, شرپسند عناصر سے سختی سے نمٹا جائیگا

