وفاقی حکومت نے عاشورہ کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
کیبنٹ ڈویژن نے تعطیلات کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق 25 اور 26 جون کو عام تعطیل ہوگی۔یہ تعطیلات پانچ اور چھ روزہ ورکنگ ویک کی بنیاد پر کام کرنے والے تمام سرکاری دفاتر اور اداروں پر یکساں طور پر لاگو ہوں گی۔
قبل ازیں، وفاقی دارالحکومت میں عاشورہ کے موقع پر ڈبل سواری پر پابندی بھی عائد کی گئی ہے تاہم موبائل سگنلز بحال رہیں گے۔

