دیر بالا (بیورو چیف ریاض ابوالخیل)
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی و صوبائی قیادت، وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام اور صوبائی سینئر رہنما سید سلطان یوسف باچا کی خصوصی کاوشوں کے نتیجے میں صندل نہاگدرہ میں آج نادرا دفتر کا باضابطہ افتتاح کر دیا گیا۔اس اہم موقع پر ضلع جنرل سیکرٹری ملک معظفر خان میاں فضل الرحمان باچا، ملک پاس محمد خان، ملک گل، ملک نادر خان، ملک شیرین زادہ، سابق ویلج کونسل ناظم سید عصمت علی یوسف، سابق ناظم سید نبی اللہ سمیت دیگر سیاسی، سماجی اور عوامی شخصیات نے شرکت کی۔علاقہ عوام نے نادرا دفتر کے قیام کو ایک اہم عوامی سہولت قرار دیتے ہوئے اس اقدام پر وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام اور سید سلطان یوسف باچا کا شکریہ ادا کیا۔ اس دفتر کے قیام سے نہاگدرہ اور ملحقہ علاقوں کے عوام کو شناختی دستاویزات کے حصول کے لیے دور دراز سفر کی زحمت سے نجات ملے گی۔عوامی خدمت کا سفر جاری ہے

