کراچی(قیصر راجہ رجپوت سے )وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے انٹرنیشنل نرسز ڈے کے موقع پر نرسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نرسز انسانیت کی خدمت، ایثار اور ہمدردی کی روشن مثال ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریضوں کی دیکھ بھال میں نرسز فرنٹ لائن ہیروز کا کردار ادا کر رہی ہیں اور صحت مند معاشرے کی بنیاد ہیں۔ وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نرسز کیلئے بہتر ورکنگ ماحول، تربیت اور مراعات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے، جبکہ قوم نرسز کی خدمات اور قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
نرسز انسانیت کی خدمت، ایثار اور ہمدردی کی روشن مثال ہیں:وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

