Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      سنہری موقع ،ٹویوٹا نے فارچیونر کی قیمتوں میں لاکھوں روپے کمی کردی

      پاک بحریہ کی جدید ترین آبدوز ”ہنگور“ کو کمیشن کی تقریب

      ہوشیار! آپ کے برابر سے گزرتی گاڑی آپ کا بینک اکاؤنٹ خالی کر سکتی ہے: کینیڈا میں ’ایس ایم ایس بلاسٹر‘ گینگ پکڑا گیا، 13 ملین فون متاثر!

      ڈیجیٹل دنیا میں ’مادری زبانوں‘ کا مسیحا: رحمت عزیز خان چترالی کا وہ کارنامہ جس نے پاکستان کا نام روشن کر دیا!

      مصنوعی ذہانت، نظریہ اور منافع—اوپن اے آئی تنازع اور پاکستان کا مستقبل

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

      بیانئے کی جنگ میں ٹیکنالوجی کا استعمال

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    بلوچستان حملوں میں خواتین کو بطور ہتھیار استعمال کرنا ’گھناؤنا‘ اور ’غیر انسانی حربہ‘: قومی اسمبلی قرارداد منظور

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد :قومی اسمبلی کے اجلاس میں منگل کو بلوچستان میں حالیہ حملوں کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کی گئی، جس میں شہریوں کو نشانہ بنانے کی مذمت کی گئی اور حملوں میں خواتین کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کو ’گھناؤنا‘ اور ’غیر انسانی حربہ‘ قرار دیا گیا۔
    قرارداد وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے پیش کی۔
    اختتام ہفتہ بلوچستان کے متعدد مقامات پر ’مربوط‘ حملوں کیے گئے جن میں 17 سکیورٹی اہلکار، 31 عام شہری، اور ڈیڑھ سو کے قریب عسکریت پسند مارے گئے تھے۔ اطلاعات کے مطابق ان حملوں میں کم از کم دو خواتین عسکریت پسند بھی شامل تھیں۔
    قرارداد میں کہا گیا ہے ’یہ ایوان بلوچستان میں حالیہ دہشت گردانہ واقعات کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے جن میں نہ صرف معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا اور بلکہ خواتین کو بطور ہتھیار استعمال کرنے جیسے گھناؤنے اور غیر انسانی حربے اپنائے گئے۔
    ’یہ ایوان اس امر پر گہرے رنج و غم اور تشویش کا اظہار کرتا ہے کہ دہشت گرد نیٹ ورکس خواتین کے استحصال، زبردستی، ذہنی دباؤ اور بلیک میلنگ کے ذریعے انہیں ریاست اور معاشرے کے خلاف استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جو اسلامی، پاکستانی، اور بلوچ اقدار کے سراسر منافی ہے۔
    ’یہ ایوان سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں، صوبائی حکومت بلوچستان، اور سول انتظامیہ کے بروقت اور مؤثر اقدامات کو سراہتا ہے اور شہدا و زخمیوں کے اہل خانہ سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔
    ’یہ ایوان واضح کرتا ہے کہ شہری آبادی، خواتین اور بچوں پر حملے ناقابلِ معافی جرائم ہیں، اور ریاست ایسے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس کے اصول پر فیصلہ کن کارروائی کرے۔
    ’یہ ایوان اس امر کی طرف توجہ دلاتا ہے کہ متعدد واقعات میں دستیاب قرائن بیرونی سرپرستی کی جانب اشارہ کرتے ہیں، بالخصوص ہندوستان کے کردار کے حوالے سے سنجیدہ خدشات موجود ہیں، جبکہ بعض ہمسایہ ممالک میں لاجسٹک اور آپریشنل سہولت کاری، مالی معاونت، تربیت، علاج، نقل و حرکت اور پروپیگنڈا نیٹ ورکس کے ذریعے دہشت گردی کو تقویت دی جاتی ہے۔‘

     

    Related Posts

    وزیراعظم کا خصوصی پیغام لے کر حمزہ شہباز کی جیکب آباد آمد: ایم این اے میر اعجاز جکھرانی سے بیٹے کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

    تیز ہوائیں ،بارش اورژالہ باری ، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

    چترال : 320 میٹر کے فاصلے سے آئی بیکس کا ‘پرفیکٹ شاٹ’، شیخوپورہ کےڈیوڈ سکندر حیات نے تاریخ رقم کر دی!

    مقبول خبریں

    تیز ہوائیں ،بارش اورژالہ باری ، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

    چترال : 320 میٹر کے فاصلے سے آئی بیکس کا ‘پرفیکٹ شاٹ’، شیخوپورہ کےڈیوڈ سکندر حیات نے تاریخ رقم کر دی!

    لاہور میں اندوہناک واقعہ: دو بچے اور خاتون ہلاک، ملزم پراپرٹی ڈیلرکی خودکشی

    ؒحنین شاہ نے میچ کا پانسا پلٹ دیا، حیدر آباد کنگز نے دو رنز سے اسلام آباد یونائیٹڈ کو ہرادیا

    سیالکوٹ :تھانہ سول لائن میں کچھ ہی دیر میں دو ایس ایچ اوز کی تبدیلی، سب انسپکٹرمیاں شہباز نے چارج سنبھال لیا

    بلاگ

    کچہ کے عناصر کے لیے ’سرنڈر‘ یا ’صفایا‘ کا آخری پیغام: آئی جی پنجاب کی ہتھیار ڈالنے والوں کو قانونی تحفظ کی بڑی پیشکش، مزاحمت کرنے والوں کے لیے ’آہنی ہاتھ‘ تیار!

    کے پی آئی کا دباؤ،، پنجاب میں گورننس کارکردگی کے بجائے نمبرز تک محدود

    موبائل فون اور دم توڑتی پرائیویسی۔!!!!

    لاہور، میانوالی، ننکانہ صاحب قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سنگین سوالات

    متحدہ عرب امارات کا اوپیک سے علیحدگی کا فیصلہ کیوں؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.