Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ایپل کا تاریخی قدم: پہلی بار ٹچ اسکرین میک بُک کی تیاری

      کیسا ہوگا سام سنگ کا جدید ترین فون? گلیکسی ایس 27 الٹرا کے نئے ڈیزائن، طاقتور بیٹری اور شاندار فیچرز سے متعلق تفصیلات لیک

      فٹنس سرٹیفیکیٹ لینے کی مدت بڑھا دی گئی، لاہور میں اب مصنوعی بارش کی ضرورت نہیں پڑے گی: مریم اورنگزیب

      ایمازون کا تاریخی قدم: پہلی بار اینڈرائیڈ اور ‘الیکسا پلس’ سے لیس مہنگے ٹیبلٹس متعارف

      دنیا کی پہلی ‘نیوکلیئر کلاک’ تیار

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    یونیورسٹی آف سیالکوٹ کا دوسرا کانووکیشن

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو)

    یونیورسٹی آف سیالکوٹ کے دوسرے کانووکیشن کا انعقاد مقامی مارکی میں کیا گیا، جس میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان اور صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت محمد منشاء اللہ بٹ نے خصوصی شرکت کی۔تقریب میں چیئرمین بورڈ آف گورنرز یونیورسٹی آف سیالکوٹ فیصل منظور، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد خلیق الرحمٰن، صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری خاور حسین سپال، ایم ریاض الدین شیخ اور ممبر صوبائی اسمبلی چودہری فیصل اکرام سمیت دیگر معززین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا تھا کہ ڈگری ایک نئے سفر کے آغاز کا ٹکٹ ہے۔ اب فارغ التحصیل طلبہ کو معاشرے میں اپنا مقام بنانے کے لیے محنت، لگن اور اپنی صلاحیتوں کے ذریعے آگے بڑھنا ہوگا۔ گزشتہ اڑھائی سے تین سال کے دوران پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر تاریخی پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ ڈیڑھ سال قبل پاکستان نے اپنے ازلی دشمن کو شکست دی، جس کے بعد دنیا نے ہماری مسلح افواج کی صلاحیتوں اور پیشہ ورانہ مہارت کا لوہا مانا۔ ماضی کی جنگوں میں کامیابی کے حوالے سے شکوک و شبہات پیدا کیے جاتے رہے، تاہم معرکہ بنیان المرصوص میں دنیا نے پاکستان کی فتح اور بھارت کی شکست کو تسلیم کیا۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈگریاں حاصل کرنے والے طلبہ کے لیے آج فخر اور خوشی کا دن ہے۔ ڈگری زندگی کا پہلا قدم ہے، جبکہ اس کے بعد ملک، والدین اور اپنی ذات کے لیے مزید کامیابیاں حاصل کرنے کا اصل مرحلہ شروع ہوتا ہے۔انہوں نے طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کامیابی میں والدین کی محنت، قربانیوں اور دعاؤں کا بنیادی کردار شامل ہے۔ لہٰذا تمام فارغ التحصیل طلبہ اپنے والدین کی توقعات پر پورا اتریں اور عملی زندگی میں ایمانداری، محنت اور ذمہ داری کو اپنا شعار بنائیں۔ اساتذہ کے کردار کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طلبہ کی تربیت اور کردار سازی میں اساتذہ کا اہم حصہ ہوتا ہے، اس لیے طلبہ کو ہمیشہ اپنے اساتذہ کا احترام کرنا چاہیے۔کانووکیشن کے آخر میں یونیورسٹی آف سیالکوٹ کی مختلف فیکلٹیز کے فارغ التحصیل طلبہ و طالبات میں اسناد تقسیم کی گئیں، جبکہ نمایاں تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پوزیشن ہولڈرز کو گولڈ میڈلز سے نوازا گیا۔ تقریب میں شرکاء نے طلبہ کی کامیابیوں کو خوب سراہا اور انہیں عملی زندگی میں ملک و قوم کی ترقی کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے کی ترغیب دی۔

    Related Posts

    روس کا یوکرین پر ہلاکت خیز گلائیڈ بم حملہ: 3 بچوں سمیت 15 افراد جاں بحق

    ایران کے میزائل کارخانے محفوظ اور ذخیرے میں اضافہ جاری: بلومبرگ کا دعویٰ، امریکا اور اسرائیل کی نئی حکمت عملی

    وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ، کل کابینہ سے منظوری کا امکان

    مقبول خبریں

    روس کا یوکرین پر ہلاکت خیز گلائیڈ بم حملہ: 3 بچوں سمیت 15 افراد جاں بحق

    ایران کے میزائل کارخانے محفوظ اور ذخیرے میں اضافہ جاری: بلومبرگ کا دعویٰ، امریکا اور اسرائیل کی نئی حکمت عملی

    وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ، کل کابینہ سے منظوری کا امکان

    یونیورسٹی آف سیالکوٹ کا دوسرا کانووکیشن

    ٹانک ، نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شہید

    بلاگ

    ریت کی دیوار پر بیٹھا پختونخوا کا اقتدار اور آرٹیکل 232 کی گونج

    اکیس سال بعد بھی ایک ہی سوال، آخر ہم کب سنبھلیں گے؟

    بہتر تعلیم کے لیے اسکول، استاد اور والدین کا ساتھ

    سوچیئے۔ ضرور سوچئیے گا

    آئی جی جیل خانہ جات کو دی گئی رشوت کی رقم کہاں سے آئی؟ بڑے راز کھل گئے افسران پریشان،ایک اہم ملاقات میں عملدرامد کرانے والا سیل خاموش،ملتان سی پی او کا تبادلہ خطرے میں، اختر فاروق انتظار میں

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.