Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ایپل کا تاریخی قدم: پہلی بار ٹچ اسکرین میک بُک کی تیاری

      کیسا ہوگا سام سنگ کا جدید ترین فون? گلیکسی ایس 27 الٹرا کے نئے ڈیزائن، طاقتور بیٹری اور شاندار فیچرز سے متعلق تفصیلات لیک

      فٹنس سرٹیفیکیٹ لینے کی مدت بڑھا دی گئی، لاہور میں اب مصنوعی بارش کی ضرورت نہیں پڑے گی: مریم اورنگزیب

      ایمازون کا تاریخی قدم: پہلی بار اینڈرائیڈ اور ‘الیکسا پلس’ سے لیس مہنگے ٹیبلٹس متعارف

      دنیا کی پہلی ‘نیوکلیئر کلاک’ تیار

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ایران کے میزائل کارخانے محفوظ اور ذخیرے میں اضافہ جاری: بلومبرگ کا دعویٰ، امریکا اور اسرائیل کی نئی حکمت عملی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    انٹرنیشنل ڈیسک

    ایران نے اپنے میزائل اور ڈرون بنانے والے کارخانوں کو نہ صرف مکمل طور پر محفوظ رکھا ہے بلکہ وہ اپنے ہتھیاروں کے ذخیرے میں تیزی سے اضافہ کرنے کی بھی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ امریکی خبر رساں ادارے بلومبرگ کی ایک نئی رپورٹ نے خطے میں جاری کشیدگی کے حوالے سے اہم انکشافات کیے ہیں۔مغربی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے پاس اس وقت بھی بیلسٹک میزائلوں اور بحری اہداف کو نشانہ بنانے والے جدید ہتھیاروں کی خاطر خواہ تعداد موجود ہے۔ نام ظاہر نہ کرنے والے ایک مغربی عہدیدار کے مطابق، روس بھی مبینہ طور پر ایران کو میزائل فراہم کر رہا ہے، تاہم روسی وزارت دفاع نے اس حوالے سے بلومبرگ کی درخواست پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران ایران نے اپنی دفاعی صنعتی ڈھانچے کی بحالی اور ہتھیاروں کے ذخائر میں اضافے پر خصوصی توجہ دی ہے۔ ان کے بقول، اگر امریکا دوبارہ حملے کرتا ہے تو ایران انتہائی مؤثر اور سخت جوابی کارروائی کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔یہ تازہ دعوے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ کے ان بیانات سے بالکل مختلف ہیں جن میں کہا گیا تھا کہ امریکی کارروائیوں نے ایران کی فوجی صنعتی صلاحیت اور دفاعی ڈھانچے کو شدید ترین نقصان پہنچایا ہے۔وائٹ ہاؤس کی ترجمان اینا کیلی نے مغربی حکام کے اس جائزے کو مسترد کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ امریکی کارروائیوں نے ایران کی میزائل تنصیبات، بحری قوت اور روایتی دفاعی صلاحیت کو تباہ کر دیا ہے۔دوسری جانب، اسرائیلی اخبار ‘معاریو’ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا حالیہ ہفتوں میں اسرائیل پر زور دے رہا تھا کہ وہ ایران کے خلاف خود کارروائی کرے اور امریکی فوج براہ راست اس میں شامل نہ ہو۔ رپورٹ میں اس دعوے کے لیے کوئی ذرائع پیش نہیں کیے گئے۔ اسرائیلی فوج کے سربراہ ایال ضمیر نے خبردار کیا ہے کہ ایسی کسی بھی کارروائی سے اسرائیل میں 27 اکتوبر کو ہونے والے انتخابات ملتوی ہو سکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ان خدشات کے بعد واشنگٹن نے فی الحال اس تجویز سے پیچھے ہٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    Related Posts

    روس کا یوکرین پر ہلاکت خیز گلائیڈ بم حملہ: 3 بچوں سمیت 15 افراد جاں بحق

    وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ، کل کابینہ سے منظوری کا امکان

    یونیورسٹی آف سیالکوٹ کا دوسرا کانووکیشن

    مقبول خبریں

    روس کا یوکرین پر ہلاکت خیز گلائیڈ بم حملہ: 3 بچوں سمیت 15 افراد جاں بحق

    ایران کے میزائل کارخانے محفوظ اور ذخیرے میں اضافہ جاری: بلومبرگ کا دعویٰ، امریکا اور اسرائیل کی نئی حکمت عملی

    وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ، کل کابینہ سے منظوری کا امکان

    یونیورسٹی آف سیالکوٹ کا دوسرا کانووکیشن

    ٹانک ، نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شہید

    بلاگ

    ریت کی دیوار پر بیٹھا پختونخوا کا اقتدار اور آرٹیکل 232 کی گونج

    اکیس سال بعد بھی ایک ہی سوال، آخر ہم کب سنبھلیں گے؟

    بہتر تعلیم کے لیے اسکول، استاد اور والدین کا ساتھ

    سوچیئے۔ ضرور سوچئیے گا

    آئی جی جیل خانہ جات کو دی گئی رشوت کی رقم کہاں سے آئی؟ بڑے راز کھل گئے افسران پریشان،ایک اہم ملاقات میں عملدرامد کرانے والا سیل خاموش،ملتان سی پی او کا تبادلہ خطرے میں، اختر فاروق انتظار میں

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.