لاہور:وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ کل رات سے بنگلہ دیش کی تصویریں لگا کے خوش ہو رہے تھے دن کی روشنی میں پول کھل گیا۔
ماشااللہ سڑیٹ موومنٹ ،کل رات سے بنگلہ دیش کی تصویریں لگا کے خوش ہو رہے تھے،آج دن کی روشنی میں پول کھل گیا،کوئی نعروں کا جواب دینے والا بھی نا ملا
بہت سیر کرلی پاکستان کے یورپ لاہور کی ،اب خدا کے لیے واپس تشریف لے جائیں اور لاہور کو سکھ کا سانس لینے دیں،بہت پروٹوکول میں لاہور دیکھ… https://t.co/3Z7cMZCIAh— Azma Zahid Bokhari (@AzmaBokhariPMLN) December 28, 2025
وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمی بخاری کا پی ٹی ائی کے سٹریٹ موومنٹ بارے ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا ہے کہ سٹریٹ موومنٹ والوں کو نعروں کا جواب دینے والا بھی کوئی نہ ملا،بہت سیر کرلی پاکستان کے یورپ لاہور کی ،اب خدا کے لیے واپس تشریف لے جائیں۔ واپس جا کر خیبر پختنخواہ کے لوگوں کی بھی داد رسی کرلیں،انکی بھی سن لیں۔ آپ لاہور کو سکھ کا سانس لینے دیں

