Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      دبئی میں ایمیزون (AWS) کا ڈیٹا سینٹر ملبے کا ڈھیر، عالمی ٹیک انڈسٹری میں زلزلہ!

      جنگ،قطری فضائی حدود بند: قطر ایئرویز نے دوحہ آنے اور جانے والی تمام پروازیں معطل کر دیں

      ایپل سے بھی مہنگا،سام سنگ نے اسمارٹ فون گلیکسی ایس 26 لانچ کردیا ،جدید فیچرز شامل

      125 سی سی سے بڑی بائیک پر پابندی ، والد کا حلف نامہ لازمی: 16 سالہ کم عمر نوجوانوں کے لائسنس کا اجرا

      آئی ایم ایف سے قرض کی بھیک اور وزراء ،بیوروکریٹس کے لیے اربوں کی شاہ خرچیاں،پنجاب حکومت کا پرتعیش گاڑیوں کی خریداری کیلئے1 ارب 14 کروڑ مختص

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      دبئی ائیرپورٹ پر میزائل حملہ ، 4 زخمی

      مناما،امریکی پانچواں فلیٹ سروس سینٹر کا تازہ ترین ایرانی حملے کے بعد مکمل صفایا

      ابوظہبی ، ایرانی میزائل حملے کے بعد خوف وہراس،ایک ہلاک، شہری پناہ لینے پر مجبور

      بنگلہ دیش کے نومنتخب وزیراعظم طارق رحمان کی مسلح افواج کے سربراہان سے ملاقات

      شمالی وزیرستان کی ‘ننھی سپن سٹار’ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    وفاقی کابینہ نے آئین میں 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے دی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد:(حافظ نعیم سے) وفاقی کابینہ نے آئین میں 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے دی۔

    رپورٹ کےمطابق  وزیراعظم ہاؤس میں وفاقی کابینہ کا اجلاس  ہوا، وزیراعظم شہباز شریف باکو سے ویڈیو لنک پر اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔
    وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ 27 ویں ترمیم پر کابینہ کو بریفنگ دی، اجلاس میں 27 ویں آئینی ترمیم کا مسودہ پیش کر دیا گیا۔
    سینیٹ کا اجلاس اب سے کچھ دیر بعد شروع ہوگا، وفاقی کابینہ  کی جانب سے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد اب  آئینی ترمیم منظوری کے لیے سینیٹ میں پیش کر دی جائے گی۔
    اجلاس ختم ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ کابینہ میں 27ویں آئینی ترمیم پر بریف کیا گیا۔ آئینی ترمیم بل 48 شقوں پر مشتمل ہے، چارٹر آف ڈیموکریسی میں آئینی عدالت کے قیام کا نکتہ تھا، آئینی عدالت کے قیام پر اتفاق رائے ہوا ہے۔
    انہوں نے کہا کہ پچھلے دنوں ججز کے ٹرانسفر پر اعتراض اُٹھایا گیا، بل میں تجویز ہے کہ ججوں کے تبادلوں کا معاملہ جوڈیشل کمیشن کے سپرد کیا جائے گا۔
    وزیر قانون نے بتایا کہ وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں سے مشاورت کی، بل کی منظوری کے لیے حکومت اتحادی جماعتوں کے ساتھ شریک ہوگی، قانون و انصاف کی مشترکہ قائمہ کمیٹی تمام جماعتوں سے رائے لے گی۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ آئینی عدالت کے قیام سمیت دیگر معاملات پر پیپلزپارٹی سمیت دیگر اتحادی جماعتوں نے اتفاق کیا ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 243 میں دفاعی اُمور سے متعلق ترامیم کی تجویز دی گئی ہے جس میں فیلڈ مارشل، نیول اور ایئر چیف کے اعزازی عہدوں کا آئین میں ذکر شامل کرنے کی بھی تجویز ہے۔ جبکہ عسکری کمانڈ کے معاملات قانون کے مطابق ریگولیٹ ہوں گے۔

    اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ حالیہ پاکستان اور انڈیا کشیدگی سے اہم اسباق سیکھے گئے، اس لیے فیلڈ مارشل، نیول اور اِیئر چیف کے اعزازی عہدوں کو آئین میں شامل کرنے اور قومی ہیروز کو اعزازی ٹائٹلز دینے کی تجویز بھی مسودے میں شامل ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ میثاق جمہوریت میں بھی وفاقی آئینی عدالت کے قیام کا ذکر تھا، لہذا اس پر اب عمل درآمد کیا جائے گا۔

    اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ ان ترامیم پر اپوزیشن جماعتوں کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا جبکہ خواہش یہ ہے کہ سینیٹ میں اس بل کو پیش کرنے کے بعد اسے مشترکہ کمیٹی میں بھیجا جائے تاکہ ہر شق پر تفصیلی بحث ہو سکے۔

    اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ بل میں سینیٹ انتخابات ایک ہی روز میں کروانے کی تجویز بھی شامل ہے۔

     

    Related Posts

    ایک ساتھ دو چھٹیاں، سرکاری نوٹیفکیشن جاری

    ”جنگی بساط پر ‘آبنائے ہرمز’ کی بندش دنیا کو شہ مات،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں راکٹ کی طرح اوپر جائیں گی، فیکٹریاں اور کارخانے مفلوج، معشیتیں وینٹی لیٹر پر

    سرحدی کشیدگی ،سیکیورٹی الرٹ: آئی جی پنجاب کا صوبہ بھر میں ‘ڈور ناکنگ’ اور کومبنگ آپریشنز تیز کرنے کا حکم، درجنوں گرفتار

    مقبول خبریں

    ایک ساتھ دو چھٹیاں، سرکاری نوٹیفکیشن جاری

    ”جنگی بساط پر ‘آبنائے ہرمز’ کی بندش دنیا کو شہ مات،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں راکٹ کی طرح اوپر جائیں گی، فیکٹریاں اور کارخانے مفلوج، معشیتیں وینٹی لیٹر پر

    تیل کی آخری بوند اور دم توڑتی شہ رگ

    ٹرمپ کی پابندی، پینٹاگون کی بغاوت اور ‘آپریشن ایپک فیوری’: وہ خونی الگورتھم جس نے انسانی تاریخ بدل دی

    جنگ، سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے، کل قیمت6 ہزار ڈالر فی اونس تک جائے گی، چاندی بھی 10 ہزار روپے تولہ سے تجاوز کر گئی

    بلاگ

    تیل کی آخری بوند اور دم توڑتی شہ رگ

    ملکیت کا دفاع یا طاقت کا استعمال؟ پنجاب میں نیا قانونی موڑ

    ”افغانستان میں پاک فضائیہ کی کارروائی کارروائی“ میاں حبیب کا کالم

    غیر قانونی قبضے کالعدم، شہری ملکیتی حقوق کو آئینی تحفظ

    پولیس اصلاحات: عملی احتساب یا محض کاغذی کارروائی؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.