Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      وٹس ایپ نے صارفین کیلئے نیا دلچسپ فیچر متعارف کرادیا

      امریکی دفاعی نظام کو کاری ضرب: قطر میں 1.1 ارب ڈالر مالیت کا جدید ترین ‘ارلی وارننگ ریڈار’ تباہ

      دبئی میں ایمیزون (AWS) کا ڈیٹا سینٹر ملبے کا ڈھیر، عالمی ٹیک انڈسٹری میں زلزلہ!

      جنگ،قطری فضائی حدود بند: قطر ایئرویز نے دوحہ آنے اور جانے والی تمام پروازیں معطل کر دیں

      ایپل سے بھی مہنگا،سام سنگ نے اسمارٹ فون گلیکسی ایس 26 لانچ کردیا ،جدید فیچرز شامل

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      ایران کے سابق صدر احمدی نژاد منظر عام پر آگئے

      دبئی ائیرپورٹ پر میزائل حملہ ، 4 زخمی

      مناما،امریکی پانچواں فلیٹ سروس سینٹر کا تازہ ترین ایرانی حملے کے بعد مکمل صفایا

      ابوظہبی ، ایرانی میزائل حملے کے بعد خوف وہراس،ایک ہلاک، شہری پناہ لینے پر مجبور

      بنگلہ دیش کے نومنتخب وزیراعظم طارق رحمان کی مسلح افواج کے سربراہان سے ملاقات

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    الیکٹروبسوں کے کرائے میں اضافے کی تجویز مسترد، وزیراعلی مریم نواز شریف کی سربراہی میں کابینہ نے اہم فیصلوں کی منظوری دیدی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور:پنجاب میں خدمت کی رفتار ،عوامی فلاح نے نیا رخ اور نیا عزم اختیار کر لیا،وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت 30ویں کابینہ اجلاس میں ہر فیصلہ پنجاب کے عوام کی امنگوں اور ریاستی ذمہ داری کا عکس بن گیا۔عوام پر بوجھ بڑھانے کی ہر تجویز مسترد کر کے خدمت کو اپنے فیصلوں کا محور بنا دیا۔

    رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے عوام پر بوجھ بڑھانے کی اجازت نہ دی ملتان، راولپنڈی اور لاہور میں الیکٹرو بس کرایوں میں اضافہ کی تجویز مسترد کر دی گئی ۔ کابینہ کا ہر ایجنڈا، ہر منظوری، عوامی ریلیف، شفافیت اور ترقی کی مہر ہے۔

    پنجاب میں انتہاپسندی کی کوئی گنجائش نہیں  پنجاب کابینہ نے اپنے کالعدم تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کی باضابطہ توثیق کر دی

    کابینہ نے  سرکاری اسکولوں میں “اسکول ٹیچرز انٹرن” کی بھرتی کی منظوری دے دی ۔وزیر اعلی مریم نواز کے جس کی ملکیت اسی کا قبضہ وژن کے تحت کابینہ نے پنجاب پروٹیکشن آف اونرشپ آف اموویبل پراپرٹی آرڈیننس 2025ء کی منظوری دے دی۔

    پنجاب کے کسان کے ہاتھ میں جدید ٹیکنالوجی وژن کے تحت کابینہ نے چیف منسٹر ہائی ٹیک فارم میکنائزیشن فنانس پروگرام کے تحت سبسڈی پروگرام کی منظوری دے دی یادرہے  ہائی ٹیک فارم میکنائزیشن فنانس پروگرام کے لئے 10ہزار سے زائد اپیلی کیشن موصول ہوچکی ہیں جو بینک آف پنجاب کو بھیج دی گئیں

    کابینہ کو دی گئی  بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہائی ٹیک فارم میکنائزیشن فنانس پروگرام کے تحت حکومت پنجاب سپر سیڈر اور دیگر جدید آلات60 فیصد سبسڈی پر مہیا کیے جائیں گے۔  جبکہکسان کارڈ فیز IIکے تحت 100ارب روپے تقسیمکئے جاچکے ہیں جبکہ پچھلے فیز سے 70 ارب روپے کی ریکارڈ ریکوری بھی ہوچکی ہے،کسان کارڈ سے قرض واپس کرنے پر 24گھنٹے کے اندر دوسرے فیز کے پیسے مل جاتے ہیں۔

    کابینہ کو ڈی اے پی اور یوریا کھاد کے فراہمی اور کنٹرول نرخ کے بارے میں بھی بتایا گیا۔ماضی میں میکانائزیشن پر توجہ نہ دینے کی وجہ سے زراعت زبوں حالی کا شکار ہوئی۔

    پنجاب کے دو بڑے شہروں کو ترقی کی پٹڑی پر جوڑنے کا عزم ،کابینہ نے لاہور تا راولپنڈی ہائی سپیڈ ریل کے لیے ایم او یو کی منظوری دے دی اسی طرح پاکستان کی فضاؤں میں پنجاب کی پرواز کا آغاز —کابینہ نے ایئر پنجاب پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے قیام کی منظوری دے دی

    پرائم منسٹر کیش لیس اسٹرٹیجی کے تحت ریٹیلرز کے لئے کیو آر کوڈ کی منظوری دی گئی ۔اللہ کے گھروں کا انتظام اللہ کی مخلوق کے ہاتھ  ہوگا ۔پنجاب کابینہ نے محراب محفوظ روشن پنجاب کی منظوری دی ۔

    https://benaqabtv.com/wp-content/uploads/2025/11/mns-cabinet.mp4

    پنجاب کی زراعت اب سرحدوں سے نکل کر امکا نات کی دنیا میں داخل ہوچکی ہےکابینہ نے مصر کے ساتھ زرعی اشتراکِ کار کے ایم او یو کی منظوری دے دی۔ پنجاب سنٹر آف ایکسی لینس انسداد تشدد و انتہا پسندی کے بورڈ آف گورنر کی تشکیل کی منظوری دیدی -کابینہ نے ٹریفک جرمانہ اور پوائنٹ سسٹم کی مجوزہ سمری کی منظوری دے دی۔

    اسی طرح نیشنل بینک پارک میں میوزیم اور یادگار تعمیر کرنے کے لیے فنڈز کی منظوری لاہور میوزیم کی بحالی، بہتری اور اپ گریڈیشن کے لیے ماسٹر پلان کی منظوری دی گئی

    الیکٹرک بس کے لئے مختلف شہروں میں الیکٹر ک ڈپو قائم کرنے کے لئے پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کو گرانٹس کی فراہمی کی منظوری کے ساتھ گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کا سنگ بنیاد رکھنے کی منظوری دیدی گئی گوجرانولہ ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ کو سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (CDWP) سے استثنیٰ کی منظوری بھی دی گئی ۔

    ضلعی ہسپتالوں کے لئے قائم کردہ کارڈیک کیتھ لیبز میں متعین انٹر وینشنل کارڈیالوجسٹ، میڈیکل آفیسر، ٹیکنالوجسٹ اور نرسز کی آسامیوں کی منظوری دی گئی جبکہ پنجاب فنانشل ایڈوائزری سروسز (PFAS) کے لیے بھرتیوں پر پابندی میں نرمی کی منظوری دی گئی ۔پنجاب سروس ٹربیونل میں سٹاف کی بھرتی ،پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے سی ای او کی تعیناتی  اورپنجاب منرل کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تقرری کی منظوری دی گئی ۔

    اسی طرح پنجاب سہولت بازار اتھارٹی (PSBA) میں نئی آسامیوں کے لئے بھرتیوں پر پابندی میں نرمی ،پنجاب سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (PCBDDA) کے نان آفیشل ممبر اور چیئرمین کی نامزدگی کی منظوری دی گئی،

    تعلیمی بورڈ بہاولپور میں ریسرچ آفیسر/ریسرچ اینڈ کوآرڈینیشن آفیسر اور ریسرچ انویسٹی گیٹر کی آسامیوں کی منظوری جبکہ بایومیڈیکل ایکیوپمنٹ ریسورس سنٹر میں خدمات سرانجام دینے والے ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع کی منظوری دی گئی۔

    انجینئرنگ کنسلٹنسی سروسز پنجاب (پرائیویٹ) لمیٹڈ (ECSP) میں درکار ضروری سٹاف بھرتی پر پابندی میں نرمی کی منظوری اور گرین پاکستان پروگرام کے لئے فنڈز ازسر نو مختص کرنے کی منظوری ۔یونیورسٹی آف حافظ آباد کا قیا م کی منظوری بھی دی گئی ۔

    پنجاب کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ کے تحت ڈپٹی کمشنرز سے اے اسی اورڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل کو اختیارات تفویض کرنے کی منظوری دی گئی ۔

    اجلاس میں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاویدکے والد مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی

    پنجاب کابینہ نے رجسٹریشن ایکٹ 1908ء میں ترامیم، مصر کے ساتھ زرعی تعاون کے معاہدے اور پنجاب انسدادِ انتہاء پسندی مرکز کے بورڈ آف گورنرز کی تشکیل کی منظوری دیدی۔ پنجاب کابینہ نے گندم پالیسی 2026ء کے تحت گندم شعبہ مارکیٹ ماڈل میں منتقل کرنے کا معاملہ مؤخر کردیا۔

    پنجاب کابینہ نے ویمن ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور سرکاری یونیورسٹیوں کے درمیان ایم او یو کی منظوری دیدی، اسمارٹ سیف سٹیز فیز ون اور 75 آئی پی این وی سائٹس کی توسیع کیلئے فنڈز مختص کرنے کی منظوری دی گئی۔

    محکمہ فشریز کی لیبارٹری ٹیسٹنگ ریٹس میں اضافے کی منظوری دیدی گئی جبکہ اے ڈی پی اسکیمز کے ناموں میں تبدیلی کی منظوری دی گئی ہے۔

    Related Posts

    ”سہ ملکی جنگ میں شدت“ میاں حبیب کا کالم

    کچے کے ڈاکوؤں سرنڈر، جدید اسلحہ کہاں غائب ہوا؟ بھاری ہتھیار قومی تحویل میں لینے کا مطالبہ

    وٹس ایپ نے صارفین کیلئے نیا دلچسپ فیچر متعارف کرادیا

    مقبول خبریں

    وٹس ایپ نے صارفین کیلئے نیا دلچسپ فیچر متعارف کرادیا

    سمندر میں خاموشی، تہران میں تباہی: امریکی سینٹ کام کا ایران کے 2000 اہداف اور پوری بحری طاقت کو مفلوج کرنے کا دعویٰ

    امریکی دفاعی نظام کو کاری ضرب: قطر میں 1.1 ارب ڈالر مالیت کا جدید ترین ‘ارلی وارننگ ریڈار’ تباہ

    ملتان سلطانز کے فینز کے لیے بڑی خوشخبری: نئے مالک اور نئے جوش کے ساتھ ٹیم کی واپسی!

    ریاض میں امریکی سفارت خانے پر ڈرون حملہ: امریکا جلد اس کا جواب دے گا، صدر ٹرمپ

    بلاگ

    کچے کے ڈاکوؤں سرنڈر، جدید اسلحہ کہاں غائب ہوا؟ بھاری ہتھیار قومی تحویل میں لینے کا مطالبہ

    ”اور یہی سیدھے رستے پر ہیں“ توفیق بٹ کا کالم

    ”خامنہ ای کی شہادت اور رجیم چینج کی امریکی خواہش“ میاں حبیب کاکالم

    پاک افغان جنگ۔۔۔ذرا فکر نہیں،،، ملک سلمان کا کالم

    تیل کی آخری بوند اور دم توڑتی شہ رگ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.