Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      واٹس ایپ نے صارفین کے لئے نیا دلچسپ فیچر متعارف کرادیا

      وکی پیڈیا کے مقابلے میں ایلون مسک کا “ گروک پیڈیا“ آگیا

      15 نومبر ۔۔۔۔ ادارہ تحفظ ماحول کا گرین اسٹکر نہ لگا ہوا تو گاڑی ضبط ہوگی، شہریوں کو آخری وارننگ

      وزیر ریلوے کا بڑا فیصلہ، قلی غلامی سے آزاد، ٹھیکہ سسٹم ختم ،کمیشن نہیں دینا ہوگا

      وزیراعظم محمد شہباز شریف کا گھریلو صارفین کے لیے ملک بھر میں گیس کنکشنز کی بحالی کا اعلان

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      ائر پورٹ سے طیارہ پھسل کر سمندر میں جا گرا ، دو ہلاک

      اپر چترال میں زلزلے کا  دل دہلا دینے والا خوفناک منظر، ویڈیو

      صفائی کا جذبہ “ستھرا پنجاب“ کے اہلکار بھی کسی سے کم نہیں،

      مریم نواز کا ایک اور وعدہ وفا، سرگودھا کیلئے بڑا اعلان

      پنجاب میں میگا پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کا آغاز ،“ ٹرینڈ سیٹر وزیراعلی “ کا بڑا اقدام

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    افغان طالبان کے حیلے بہانوں کے باعث مذاکرات ناکام ہوئے، پاکستانی عوام کی سلامتی قومی ترجیح ہے، عطا اللہ تارڑ

    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ افغان طالبان افغانستان کے عوام کو غیر ضروری جنگ میں دھکیلنا چاہتے ہیں،افغان طالبان نے الزام تراشی، ٹال مٹول اور حیلے بہانے اختیار کیے۔ نتیجتاً مذاکرات کسی قابلِ عمل حل تک نہیں پہنچ سکے۔ پاکستان نے ہمیشہ افغانستان کے عوام کے امن و خوشحالی کے لئے قربانیاں دیں، افغان طالبان سے متعدد بار مذاکرات کئے لیکن افغان فریق پاکستان کے نقصانات سے لاتعلق رہا، چار برس کے طویل عرصے میں جانی و مالی نقصان برداشت کرنے کے بعد اب پاکستان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے، پاکستان قطر، ترکیہ اور دیگر دوست ممالک کی مخلصانہ کوششوں پر شکر گذار ہے، پاکستان کے عوام کی سلامتی قومی ترجیح ہے، حکومت پاکستان دہشت گردی کے خلاف ہر ممکن اقدام اٹھائے گی، دہشت گردوں، ان کے ٹھکانوں اور سہولت کاروں کو نیست و نابود کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

    بدھ کو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ”ایکس“ پر اپنی ایک پوسٹ میں اکتوبر 2025ء میں استنبول میں پاکستان اور افغانستان کے مذاکرات کے بارے آگاہ کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کابل میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے پاکستان نے بارہا افغان طالبان حکومت سے بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج (ٹی ٹی پی) اور بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان (بی ایل اے) کی جانب سے مسلسل سرحد پار دہشت گردی کے مسئلے پر بات چیت کی۔ افغان طالبان حکومت کو بارہا یاد دہانی کرائی گئی کہ وہ دوحہ معاہدے کے تحت پاکستان اور بین الاقوامی برادری سے کئے گئے اپنے تحریری وعدوں پر عمل درآمد یقینی بنائے۔ تاہم پاکستان کی مخلصانہ اور مسلسل کوششیں اس لیے بارآور ثابت نہ ہو سکیں کہ افغان طالبان حکومت بدستور پاکستان مخالف دہشت گرد عناصر کی پشت پناہی کرتی رہی ہے۔ چونکہ طالبان حکومت افغان عوام کے تئیں کسی ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کرتی اور جنگی معیشت پر انحصار کرتی ہے، اس لیے وہ افغان عوام کو ایک غیرضروری جنگ میں الجھانا چاہتی ہے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے افغانستان کے عوام کے امن و خوشحالی کا خواہاں رہا ہے، اس کے لیے آواز اٹھائی ہے اور بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ اسی جذبے کے تحت پاکستان نے افغان طالبان حکومت کے ساتھ مذاکرات اور بات چیت کے بے شمار ادوار منعقد کیے لیکن افسوس کہ وہ ہمیشہ پاکستان کے نقصانات سے لاتعلق رہے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے چار برس کے طویل عرصے میں جانی و مالی نقصان برداشت کرنے کے بعد اب پاکستان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن کو ایک اور موقع دینے کی غرض سے، برادر ممالک قطر اور ترکیہ کی درخواست پر پاکستان نے افغان طالبان حکومت کے ساتھ مذاکرات کیے۔ یہ مذاکرات پہلے دوحہ، قطر میں اور بعد ازاں استنبول، ترکیہ میں منعقد ہوئے۔ ان مذاکرات کا واحد ایجنڈا یہ تھا کہ افغان طالبان حکومت ایسے عملی اقدامات کرے جن سے افغان سرزمین کو دہشت گرد تنظیموں کی تربیتی و لاجسٹک سرگرمیوں اور پاکستان کے خلاف دہشت گرد حملوں کے اڈے کے طور پر استعمال ہونے سے روکا جا سکے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان قطر اور ترکیہ کا شکر گذار ہے جنہوں نے اس بات چیت کے انعقاد میں سہولت فراہم کی اور افغان طالبان حکومت کو اس امر پر قائل کرنے کے لئے مخلصانہ کوششیں کیں کہ وہ پاکستان کے خلاف دہشت گرد گروپوں کو بطور آلہ استعمال کرنے سے باز رہے۔ گذشتہ چار روزہ مذاکرات کے دوران افغان طالبان وفد نے بارہا پاکستان کے اس منطقی اور جائز مطالبے سے اتفاق کیا کہ ان تنظیموں اور دہشت گردوں کے خلاف قابلِ اعتماد اور فیصلہ کن کارروائی کی جائے۔ پاکستان کی جانب سے پیش کردہ وافر اور ناقابلِ تردید شواہد کو افغان طالبان اور میزبان ممالک نے تسلیم بھی کیا، تاہم افسوسناک امر یہ ہے کہ افغان فریق کی جانب سے کسی قسم کی یقین دہانی نہیں کرائی گئی۔

    افغان وفد مسلسل بنیادی مسئلے سے انحراف کرتا رہا اور اس مرکزی نکتے سے گریزاں رہا جس کی بنیاد پر مذاکرات کا آغاز کیا گیا تھا۔ اپنی ذمہ داری تسلیم کرنے کے بجائے افغان طالبان نے الزام تراشی، ٹال مٹول اور حیلے بہانے اختیار کیے۔ نتیجتاً مذاکرات کسی قابلِ عمل حل تک نہیں پہنچ سکے۔ پاکستان دہشت گردی کے مسئلے کے پرامن حل، دونوں ممالک اور مجموعی طور پر خطے کی خوشحالی و سلامتی کے لئے مخلصانہ کوششوں اور تعاون پر قطر، ترکیہ اور دیگر دوست ممالک کی حکومتوں کا دلی شکریہ ادا کرتا ہے۔ اپنے شہریوں کی سلامتی پاکستان کے لئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

    ہم اپنے عوام کو دہشت گردی کے ناسور سے محفوظ رکھنے کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائیں گے اور انہیں یہ یقین دلاتے ہیں کہ حکومتِ پاکستان دہشت گردوں، ان کے ٹھکانوں، ان کے سرپرستوں اور معاونین کو ختم کرنے کے لیے درکار تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔

    Related Posts

    کرم ایجنسی،خفیہ اطلاع پر آپریشن میں 7 فتنہ الخوارج ہلاک، پاک فوج کے کیپٹن سمیت 6 جوان شہید

    وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا بے گناہ ثابت ہونیوالے افراد کی فوری رہائی کا حکم، امام مسجد کا اعزازیہ بڑھا کر 25 ہزار ماہانہ کردیا گیا

    جعفر ایکسپریس پر راکٹوں سے حملہ

    مقبول خبریں

    واٹس ایپ نے صارفین کے لئے نیا دلچسپ فیچر متعارف کرادیا

    صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا فرق

    وکی پیڈیا کے مقابلے میں ایلون مسک کا “ گروک پیڈیا“ آگیا

    اختیارات کاناجائز استعمال،رشوت خوری پر نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر چوہدری سرفراز سمیت 4 افسر گرفتار، عدالت میں پیش کردیا گیا

    عاصم اظہر کا “خدا حافظ“ پرستاروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

    بلاگ

    علم کی موت کا نوحہ

    رعب نہیں کردار کے نگہبان،،، ناصر خان درانی مرحوم اور ان کی روشن ٹیم

    چھبیسواں کالم,,,انصاف کا جہیز

    سی سی ڈی نے پھر میدان مار لیا — سہیل ظفر چٹھہ: وہ افسر جس نے خوف کا زمانہ ختم کر دیا

    پیسہ، ویزہ، اور بیماری — سب ناکام۔ اور لاہور پولیس کی انوسٹی گیشن کامیابی ایک بار پھر سرخیوں میں

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.