Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ” پجیرو کی واپسی “ LEGEND IS BACK

      گوگل میسجز کی خرابی، پرانے پیغامات غلط افراد کو بھیجے جانے کا انکشاف

      196 ملین پاؤنڈ کا مالیاتی خسارہ: جیگوار لینڈ روور (JLR) نے پھربھی اپنی پہلی الیکٹرک لگژری گاڑی مارکیٹ میں اتار دی

      سوشل میڈیاپلیٹ فارم ‘ایکس’ پر بڑا سائبر حملہ ناکام:ہیکرز کی تلاش ، کیا کروڑوں صارفین کا ڈیٹا محفوظ ہے؟

      ملک کا پہلا شہر جو سو فیصد سولر توانائی پر منتقل ہوگا، کون سا ہے!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    انتہا پسند جماعت کا فیصلہ وفاق کچھ ہی دیر میں کردے گا، کسی کو پنجاب کا امن خراب نہیں کرنے دینگے، عظمی بخاری

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور:(حافظ نعیم سے ) وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب کے امن کو خراب کرنے کی اجازت دینگے نا کسی کو قانون ہاتھ میں لینے دینگے۔ایک انتہا پسند جماعت کے مقدر کافیصلہ کچھ دیر میں وفاق کرے گا۔
    وزیر اطلاعت و ثقافت پنجاب عظمی بخاری نے محکمہ تعلقات عامہ میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ صوبے کے امن کے لیے ہر اقدام اٹھائیں گے۔ہتھیار بندجتھوں کو ریاستی رٹ چیلنج نہیں کرنے دیں گے۔
    انہوں نے کہا کہ ہمارا دین ہر ایک کے ساتھ حسن سلوک کادرس دیتا ہے۔
    انہوں نے انکشاف کیا کہ پنجاب میں اس وقت10لاکھ سے زائد افراد کے پاس اسلحہ موجود ہے28اسلحہ ڈیلرز کے لائسنس منسوخ کردیے گئے ہیں۔اب کوئی نیا اسلحہ لائسنس جاری نہیں کیا جائے گا۔جن اسلحہ ڈیلرز کے پاس لائسنس نہیں تھا ان کی دکانیں سیل کردی گئی ہیں۔
    511اسلحہ ڈیلرز نے لائسنس کی توثیق کے لیے درخواست دی،90اسلحہ ڈیلرز کے کاغذات کی جانچ پڑتال جاری ہے،
    انہوں نے بتایا کہ غزہ اور فلسطین کی آزادی کے لیے نکلنے والوں نے املاک کو جلایا۔مذہبی جماعت کے احتجاج کے دوران پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا گیا،پولیس اہلکاروں کی گاڑیاں چھینی گئیں۔شہری املاک کو نقصان پہنچایاگیا،گاڑیوں کو آگ لگائی گئی،
    انہوں نے خبردار کیا کہ لاؤڈ اسپیکر ایکٹ پر بھی سختی سے عمل کروایا جائے گا۔ لاؤڈ اسپیکر کا استعمال صرف خطبات جمعہ اور اذان کیلئے ہوگامذہبی جماعت کی جانب سے سوشل میڈیا پر غیر قانونی مواد شیئر کیا گیا۔یہ کیس کسی سیاسی جماعت کیخلاف نہیں
    انہوں نے کہا کہ غیر قانونی باشندوں کی اطلاع یا انتہا۔پسند جماعت سے متعلق اطلاع دینے والے کا نام راز میں رکھا جائے گا۔انتہا پسند جتھوں کی تشہیر پر مکمل۔طور پر پابندی لگا دی گئی ہے۔کسی بھی طور احتجاج کی کال دینا یا اشتعال انگیزی کرنے والوں کیخلاف پرچے کٹیں گے۔کوئی مزہب اور تعلیمات عام لوگوں کو تنگ کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔
    انہوں نے آگاہ کیا کہپر امن غزہ مارچ میں پولیس اہلکاروں کو شہید اور زخمی کیاگیا، کوئی مسجد بند نہیں ہے۔پچھلی بار ٹی ایل پی والے آئے تھے تو پولیس سے اسلحہ گاڑیاں گنز اور گیس کی گنز بھی چھینیں گئیں۔دوہزار گیارہ میں تین ہزار سے زائد ٹیر گیس ، تئیس ٹیر گیس کی گن اور ایس ایم جی گیارہ رائفلز چھینی گئیں۔پولیس اہلکاروں کو گولیاں لگیں ٹی ایل پی کے قبضہ سے ہر طرح کی گولیاں برآمد ہوئیں۔
    ایک سو ستانوے ہیلمٹ، ایک سو تیس شیٹس، ایک ٹئیر گیس گن اور تیس سے زائد ٹئیر گیس چھینی گئیں ۔ٹی ایل پی کے ایک سو اکسٹھ جیل، ایک سو نوے جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں۔ایک ماہ کا وقت دیا گیا ہے غیر قانونی اسلحہ پولیس کو دیدیں وگرنہ سخت ایکشن ہوگا۔
    سوشل میڈیا پر نفرت انگیز ی پھیلانے میں پچہتر سوشل میڈیا لنکس، ایک سو سات بچوں کو سوشل میڈیا پر اشتعال انگیزی پھیلانے پر پکڑا گیا ہےغیر قانونی شہریوں کیخلاف کومبنگ آپریشن شروع ہو چکے ہیں
    انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ“ پرامن“ لوگوں نے سیف سٹی کے کیمروں پر حملہ کیا۔۔ یہ شاطر کرمنلز ہی کرتے ہیں، عظمی بخاری  نے عوام سے اپیل کی کہ غیر قانونی باشندوں یا ٹی ایل پی کے شر پسند افراد کے خلاف ون فائیو پر اطلاع دی جا سکتی ہے۔ اطلاع دہندہ کا نام پوشیدہ رکھا جائے گا۔
    عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کے دوران اسلحہ اور اس اسلحہ سے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی فوٹیجز بھی دکھائیں۔
    انہوں نے انتہاپسندوں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اگر کسی نے دوبارہ معرکہ آرائی کرنے کی کوشش تو پھر وہ ناکام ہوں گے۔تمام ڈسٹرکٹس میں امن کمیٹیاں فعال کی جائیں گی۔اس حکومت نے جو بھی فیصلہ لیا تجاوزات ہوں یا مہنگائی ہوپیچھے نہیں ہٹی، اللہ نے مریم نواز کو اچھے فیصلہ کرنے کی توفیق دی وہ اپنے فیصلوں پر عمل درآمد کروانا جانتی ہیں۔
    انہوں نے بتایا کہ ٹی ایل پی پر لوگ بات کرتے گھبراتے تھےلیکن اس حکومت نے اس کے خلاف ایکشن لیا۔رضوی برادران کی گرفتاری انسانی جانوں کے تحفظ پر کرنی ہے۔دونوں بھائیوں کی گرفتاری جلد کرلیں گے۔
    عظمی بخاری کاکہنا تھا کہ سہیل آفریدی کے پی وزیر اعلی اڈیالہ کے مجاور ہیں اور ٹک ٹاک پر بانی کی تصاویر صاف کررہے ہیں۔چپلیں بنوا رہے ہیں ان لوگوں کی یہی سوچ ہے۔

    Related Posts

    کار اور موٹر سائیکل میں خوفناک تصادم، 1 شخص جاں بحق، 1 زخمی، بچہ محفوظ

      پیاز کے بیج کے تاجر  کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

    اختیارات کا ناجائز استعمال، ایس ایچ او گرفتار

    مقبول خبریں

    کار اور موٹر سائیکل میں خوفناک تصادم، 1 شخص جاں بحق، 1 زخمی، بچہ محفوظ

    انڈیگو طیارہ لینڈنگ کے بعد سری نگر ایئرپورٹ پر حادثہ کا شکار

      پیاز کے بیج کے تاجر  کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

    اختیارات کا ناجائز استعمال، ایس ایچ او گرفتار

    تیسری شادی کرنے پر شوہر دوسری بیوی کے ہاتھوں ق ت ل، خود بھی اپنی جان لے لی

    بلاگ

    پوڈکاسٹ خاموشی سے ہمارے سننے کا انداز بدل رہا ہے

    ایک کھرب ڈالر کی نایاب معدنیات کی پیشکش ٹھکرا دی، اس کی جگہ طالبان سے امریکا نے کیا مانگا؟ عبداللہ گل کا بڑا انکشاف

    اور :- یہ مسلماں ہیں جنہیں دیکھ کے !!!

    منزہ گوئندی کے ساتھ ایک شام — ادب، محبت اور یادوں کی خوشبو

    نہاگدرہ۔۔۔تحصیل واڑی کا ایک منفرد وزٹ سپاٹ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.