Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      سنہری موقع ،ٹویوٹا نے فارچیونر کی قیمتوں میں لاکھوں روپے کمی کردی

      پاک بحریہ کی جدید ترین آبدوز ”ہنگور“ کو کمیشن کی تقریب

      ہوشیار! آپ کے برابر سے گزرتی گاڑی آپ کا بینک اکاؤنٹ خالی کر سکتی ہے: کینیڈا میں ’ایس ایم ایس بلاسٹر‘ گینگ پکڑا گیا، 13 ملین فون متاثر!

      ڈیجیٹل دنیا میں ’مادری زبانوں‘ کا مسیحا: رحمت عزیز خان چترالی کا وہ کارنامہ جس نے پاکستان کا نام روشن کر دیا!

      مصنوعی ذہانت، نظریہ اور منافع—اوپن اے آئی تنازع اور پاکستان کا مستقبل

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

      بیانئے کی جنگ میں ٹیکنالوجی کا استعمال

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ایڈووکیٹس ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی پشاورہائیکورٹ سے 9اکتوبر تک راہداری ضمانت منظور

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    پشاور :پشاور ہائیکورٹ نے سماجی کارکن ومعروف وکیل ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ ایڈووکیٹ کو 9 اکتوبر تک راہداری ضمانت دے دی۔

    پشاور ہائیکورٹ میں ایمان مزاری ایڈووکیٹ اور ہادی علی چٹھہ ایڈووکیٹ کی راہداری ضمانت درخواست پر سماعت ہوئی، سماعت چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کی۔

    دوران سماعت ایمان مزاری کے وکلا عطااللہ کنڈی، جہانزیب محسود، طارق افغان، اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل ثنااللہ عدالت میں پیش ہوئے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ریاست اور قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف متنازع ٹویٹ کیس میں ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ ایڈووکیٹ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

    ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ان کے شوہر ایڈووکیٹ ہادی علی چٹھہ کو گرفتار کرکے 24 ستمبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

    وکیل درخواست گزار عطا اللہ کنڈی ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ ایمان مزاری اسلام آباد میں وکیل اور سماجی کارکن ہے، درخواست گزار کے خلاف اسلام آباد میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    https://benaqabtv.com/wp-content/uploads/2025/09/tweeload_niljrtwm.mp4

    چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ ایس ایم عتیق شاہ نے استفسار کیا کہ یہ دونوں وکیل ہے، جس پر عطااللہ کنڈی نے جواب دیا ’جی دونوں درخواست گزار وکیل ہے اور عدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں‘۔

    چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے ریمارکس دیے کہ آپ پہلی بار پشاور آئی ہے جس پر ایمان مزاری نے کہا ’جی میں پہلی بار پشاور ہائیکورٹ میں آئی ہوں‘، جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کہا ’چلو آپ ایف آئی آر کے بہانے پشاور تو آئے، آپ لوگ تو ویسے بھی خیبرپختونخوا نہیں آتے۔ْ

    ایمان مزاری کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ایمان مزاری خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے مظلوم لوگوں کی آواز ہے۔

    عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو 9 اکتوبر تک راہداری ضمانت دے دی اور دونوں ملزمان کو 9 اکتوبر تک متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کی ہدایات کردی۔

     

     

    Related Posts

    کچہ کے عناصر کے لیے ’سرنڈر‘ یا ’صفایا‘ کا آخری پیغام: آئی جی پنجاب کی ہتھیار ڈالنے والوں کو قانونی تحفظ کی بڑی پیشکش، مزاحمت کرنے والوں کے لیے ’آہنی ہاتھ‘ تیار!

    ایران نے نظرثانی تجاویز ثالث پاکستان کو پہنچادیں،سفارتی رابطے جاری،الجزیرہ

    میران شاہ، گل بہادر خوارجی گروپ سے درپا خیل قبائل کی جھڑپ، فتنہ الخوارج کے 4دہشت گرد جہنم واصل

    مقبول خبریں

    ایران نے نظرثانی تجاویز ثالث پاکستان کو پہنچادیں،سفارتی رابطے جاری،الجزیرہ

    بیواؤں اور یتیموں کی دعائیں رنگ لے آئیں! مریم نواز کا 5 ارب روپے کا ’رحمت کارڈ‘ منصوبہ، ہر مستحق کو ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان

    سنہری موقع ،ٹویوٹا نے فارچیونر کی قیمتوں میں لاکھوں روپے کمی کردی

    اداکارہ کرشمہ کپور کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

    ایران امریکا کشیدگی، تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافہ جاری

    بلاگ

    کچہ کے عناصر کے لیے ’سرنڈر‘ یا ’صفایا‘ کا آخری پیغام: آئی جی پنجاب کی ہتھیار ڈالنے والوں کو قانونی تحفظ کی بڑی پیشکش، مزاحمت کرنے والوں کے لیے ’آہنی ہاتھ‘ تیار!

    کے پی آئی کا دباؤ،، پنجاب میں گورننس کارکردگی کے بجائے نمبرز تک محدود

    موبائل فون اور دم توڑتی پرائیویسی۔!!!!

    لاہور، میانوالی، ننکانہ صاحب قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سنگین سوالات

    متحدہ عرب امارات کا اوپیک سے علیحدگی کا فیصلہ کیوں؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.