Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      آئی فون 18 پرو کیسا، کس رنگ کا ہوگا؟

      انسانوں کی چھٹی، مشینوں کا راج: میٹا میں 16 ہزار ملازمین فارغ، کیا اے آئی (AI) آپ کا روزگار بھی چھین لے گی؟

      سیمسنگ کا نیا پینترا: گلیکسی A27 اب جدید ‘پنچ ہول’ ڈسپلے اور پریمیم لک کے ساتھ، مڈ رینج مارکیٹ میں تہلکہ مچانے کو تیار!

      10 کروڑ سال پرانا معمہ حل: آسٹریلیا کے مشہور ڈائنا سار کا ‘نیا چہرہ’ سامنے آگیا، 1300 ہڈیوں نے تاریخ بدل دی!

      مشرق وسطیٰ جنگ سے ارب پتی بھی متاثر، بلوم برگ نے ارب پتیوں کی عالمی فہرست جاری کردی، پہلے نمبر پر کون؟

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

      بیانئے کی جنگ میں ٹیکنالوجی کا استعمال

      ایران کے سابق صدر احمدی نژاد منظر عام پر آگئے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ریاست ہر سال قیمتی جانوں اور املاک کے ضیاع کی متحمل نہیں ہوسکتی،آرمی چیف کا سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ ، امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد : چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نشان امتیاز (ملٹری)، ہلال جرات نے قصور سیکٹر اور جلال پور پیر والا ملتان میں فلڈ ریلیف کیمپس کا دورہ کیا، انہوں نے سیلاب کی موجودہ صورتحال اور جاری امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

    https://benaqabtv.com/wp-content/uploads/2025/09/AUhVZO2xHuMW1yRO.mp4

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق آرمی چیف کا قصور اور ملتان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ سول انتظامیہ اور فوج کے درمیان ہم آہنگی بڑھانے پر مرکوز تھا تاکہ متاثرہ آبادی کےلئے موثر امداد کو یقینی بنایا جاسکے۔

    اس موقع پر چیف سیکرٹری پنجاب اور سول انتظامیہ کے دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

    دورے کے دوران چیف آف آرمی سٹاف کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بچائو اور امدادی کارروائیوں کے بارے میں موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

    سول انتظامیہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے گڈ گورننس اور عوامی خدمت پر مبنی ترقی کی اہمیت پر زور دیا۔

    انہوں نے سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں سے عوام کے تحفظ کےلئے درکار بنیادی ڈھانچے کی ترقی سمیت تمام ضروری اقدامات کو تیز کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

    انہوں نے کہا کہ ریاست ہر سال قیمتی جانوں اور املاک کے ضیاع کی متحمل نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے سیلاب سے متاثرہ کمیونٹیز کو درپیش چیلنجز سےنمٹنے کےلئے مربوط سول ملٹری کاوشوں کی اہمیت کو اجاگر کیا اور عوامی بہبود کےلئے تمام اقدامات کی معاونت کےلئے پاک فوج کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ بھی کیا۔

    چیف آف آرمی سٹاف نے پاک فوج اور سول انتظامیہ کی جانب سے سیلاب سے ریسکیو کئے گئے متاثرین سیلاب کے ساتھ گفتگو کے دوران ان کی آباد کاری اور بحالی میں تعاون جاری رکھنے کا یقین دلایا۔

    آرمی چیف نے امدادی کارروائیوں میں مصروف فوجی جوانوں ، ریسکیو 1122 اور پولیس اہلکاروں سے ملاقات بھی کی ۔ انہوں نے انتہائی مشکل حالات میں قوم کی خدمت کےلئے ان کے بلند حوصلے ، آپریشنل تیاری اور ثابت قدمی کو سراہا۔

    انہوں نے لوگوں کو بروقت ریلیف اور امداد کی فراہمی کےلئے سول انتظامیہ کے ساتھ قریبی رابطوں کے حوالے سے ان کی 24 گھنٹے جاری کوششوں کی بھی تعریف کی۔

    چیف آف آرمی سٹاف نے نقصان کی صورتحال اور جاری امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کےلئے لاہور، قصور ، ملتان اور جلال پور پیر والا کے ساتھ ساتھ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی معائنہ بھی کیا۔

    قبل ازیں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پہنچنے پر فیلڈ مارشل کا استقبال لاہور اور ملتان کے کور کمانڈرز نے کیا۔

    Related Posts

    محمد نواز شریف اور مریم نواز کی زیر صدارت اہم اجلاس ،مری میں پہلا سکائی گلاس برج بنانے کی منظوری

    جڑواں شہروں میں سیکورٹی ‘ہائی الرٹ’: نور خان ایئر بیس روڈ مکمل سیل، ٹرانسپورٹ معطل اور بڑے ہوٹل خالی کرانے کا حکم

    سرکاری افسر اب بلااجازت بلاگ ،ولاگ ،سوشل میڈیا پلیٹ فارم نہیں چلا سکیں گے، نوٹیفیکشن جاری

    مقبول خبریں

    دعا کے ہاتھ میں پازیٹو ٹیسٹ کٹ؟ کیا دیپیکا پڈوکون دوسری بار ماں بننے والی ہیں؟ اتوار کا سب سے بڑا سرپرائز!

    قیامت خیز 72 گھنٹے: 22 اپریل کو امن کا سورج طلوع ہوگا یا بارود کی بارش؟ دنیا سانس روکے ٹرمپ کے اعلان کی منتظر!

    بچوں میں کھانا کھاتے وقت موبائل فون کے استعمال سے موٹاپے اور فیٹی لیور کا خطرہ

    TRUMP IN SITUATION ROOMامریکی صدرکی فیلڈ مارشل سے ٹیلیفونک گفتگو؛ امریکی میڈیا

    جڑواں شہروں میں سیکورٹی ‘ہائی الرٹ’: نور خان ایئر بیس روڈ مکمل سیل، ٹرانسپورٹ معطل اور بڑے ہوٹل خالی کرانے کا حکم

    بلاگ

    ”کلثوم نواز کی بیٹی بے رحم نہیں ہوسکتی“ ملک محمد سلمان کا کالم

    ڈی پی اوز کی تعیناتی میں تاخیر،، وجہ بے نقاب، سہیل ظفر چٹھہ کا چھکا، قصور میں بھونچال

    ”پارٹی ابھی ختم نہیں ہوئی“ میاں حبیب کا کالم

    ”پاکستان کا امن مشن“ میاں حبیب کا کالم

    ناقص خوراک اور سست طرزِ زندگی: ہارٹ اٹیک اور فالج کے بڑھتے خطرات

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.