Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      وٹس ایپ نے صارفین کیلئے نیا دلچسپ فیچر متعارف کرادیا

      امریکی دفاعی نظام کو کاری ضرب: قطر میں 1.1 ارب ڈالر مالیت کا جدید ترین ‘ارلی وارننگ ریڈار’ تباہ

      دبئی میں ایمیزون (AWS) کا ڈیٹا سینٹر ملبے کا ڈھیر، عالمی ٹیک انڈسٹری میں زلزلہ!

      جنگ،قطری فضائی حدود بند: قطر ایئرویز نے دوحہ آنے اور جانے والی تمام پروازیں معطل کر دیں

      ایپل سے بھی مہنگا،سام سنگ نے اسمارٹ فون گلیکسی ایس 26 لانچ کردیا ،جدید فیچرز شامل

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      ایران کے سابق صدر احمدی نژاد منظر عام پر آگئے

      دبئی ائیرپورٹ پر میزائل حملہ ، 4 زخمی

      مناما،امریکی پانچواں فلیٹ سروس سینٹر کا تازہ ترین ایرانی حملے کے بعد مکمل صفایا

      ابوظہبی ، ایرانی میزائل حملے کے بعد خوف وہراس،ایک ہلاک، شہری پناہ لینے پر مجبور

      بنگلہ دیش کے نومنتخب وزیراعظم طارق رحمان کی مسلح افواج کے سربراہان سے ملاقات

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا فلڈ ریلیف کیمپ چوہنگ کا دورہ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور :(حافظ نعیم سے )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے چوہنگ فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف فلڈ ریلیف کیمپ کے متاثرین میں گھل مل گئیں اوردلاسہ دیا۔

    وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے قائم عارضی کلاس روم کے بچوں سے گپ شپ کی، مختلف سوالات پوچھے اور بچوں سے شفقت کا اظہار کیا۔ کمسن انعمتا نے تحائف ملنے پر اظہار تشکر کے لئے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو گلے لگا لیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ریڈ فراک کا بھی تحفہ دیا۔ کمسن انعمتا کی کتاب میں دلچسپی دیکھ کر وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے اظہارمسرت کیا۔

    ایک اورکمسن طالب علم نے وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف سے باتیں کی اور کہا کہ آپ کو پہلی بار دیکھ رہا ہوں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے آشوب چشم میں مبتلا بچے کا فوری علاج معالجہ شروع کروانے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے فلڈ ریلیف کیمپ میں مقیم سب بچوں کی ہیلتھ سکریننگ کا بھی حکم دیا۔

    وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے فلڈ کیمپ میں مقیم خواتین اور بچوں کو تحائف پیش کئے اور سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پانی کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، گھر بنانے میں بھی مدد کریں گے۔ فکر نہ کریں آپ کے ساتھ ہیں اور ساتھ دینگے۔

    وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے موجود میڈیسن، ای سی جی، ایکسرے اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر لاہور نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا کہ لاہور میں سیلابی ریلے سے 4891 موضع متاثر ہوئے۔ لاہور میں سیلاب متاثرہ علاقے سے 36658 آبادی کا انخلا ممکن بنایا گیا۔13621 مویشی سیلاب متاثرہ علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقل کیے گئے۔ لاہورمیں 7 فلڈ ریلیف کیمپ، 17 میڈیکل ریلیف کیمپ اور 9 لائیو سٹاک ریلیف کیمپ قائم ہیں۔گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چوہنگ میں 3ہزار سیلاب متاثرین مقیم ہیں۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ چوہنگ فلڈ ریلیف کیمپ میں تھیم پارک، برکت کالونی،منظورپارک اور دیگر علاقوں کے متاثرین مقیم ہیں۔ فلڈ ریلیف کیمپ میں کھانا،منرل واٹر،ملک پیک اور بسکٹ فراہم کیے جارہے ہیں۔صفائی کے لئے ڈسٹ بن، واسا کا عملہ ہمہ وقت موجودرہتا ہے۔ سیلاب زدگان کے علاج وصحت کے لئے 24 /7 ڈاکٹر اور طبی عملہ بھی تعینات کیا گیا ہے۔

    Related Posts

    کچے کے ڈاکوؤں سرنڈر، جدید اسلحہ کہاں غائب ہوا؟ بھاری ہتھیار قومی تحویل میں لینے کا مطالبہ

    وٹس ایپ نے صارفین کیلئے نیا دلچسپ فیچر متعارف کرادیا

    ”اور یہی سیدھے رستے پر ہیں“ توفیق بٹ کا کالم

    مقبول خبریں

    وٹس ایپ نے صارفین کیلئے نیا دلچسپ فیچر متعارف کرادیا

    سمندر میں خاموشی، تہران میں تباہی: امریکی سینٹ کام کا ایران کے 2000 اہداف اور پوری بحری طاقت کو مفلوج کرنے کا دعویٰ

    امریکی دفاعی نظام کو کاری ضرب: قطر میں 1.1 ارب ڈالر مالیت کا جدید ترین ‘ارلی وارننگ ریڈار’ تباہ

    ملتان سلطانز کے فینز کے لیے بڑی خوشخبری: نئے مالک اور نئے جوش کے ساتھ ٹیم کی واپسی!

    ریاض میں امریکی سفارت خانے پر ڈرون حملہ: امریکا جلد اس کا جواب دے گا، صدر ٹرمپ

    بلاگ

    کچے کے ڈاکوؤں سرنڈر، جدید اسلحہ کہاں غائب ہوا؟ بھاری ہتھیار قومی تحویل میں لینے کا مطالبہ

    ”اور یہی سیدھے رستے پر ہیں“ توفیق بٹ کا کالم

    ”خامنہ ای کی شہادت اور رجیم چینج کی امریکی خواہش“ میاں حبیب کاکالم

    پاک افغان جنگ۔۔۔ذرا فکر نہیں،،، ملک سلمان کا کالم

    تیل کی آخری بوند اور دم توڑتی شہ رگ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.