ماسکو: روس کے جنوب مغربی سائبیریا کے علاقے کیمروو میں منگل کی شب ایک فوجی مال بردار طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار عملے کے اراکین سمیت تمام 17 افراد ہلاک ہو گئے۔
BREAKING: Military plane carrying 17 people crashes in southern Russia, killing everyone on board – 112 https://t.co/ZzbLuod72B
— BNO News Live (@BNODesk) November 17, 2026
مقامی حکام اور روسی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ سوویت دور کا بنا ہوا چار انجنوں والا فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ "انتونوف این 12” تھا۔ یہ طیارہ سائبیریا کے شہر نووسیبیرسک سے کراسنویارسک کرائی کے شہر کانسک (Kansk) کی جانب پرواز کر رہا تھا کہ کیمروو شہر سے تقریباً 5 کلومیٹر جنوب میں واقع گاؤں یاگونوو کے قریب حادثے کا شکار ہو گیا۔
کیمروو ریجن کے گورنر ایلیا سیریڈیوک نے طیارے کے گرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حادثے کے فوری بعد امدادی ٹیموں، طبی عملے، پولیس اور نیشنل گارڈ کے دستوں کو جائے وقوعہ پر روانہ کر دیا گیا اور امدادی کارروائیوں کی نگرانی کے لیے ایمرجنسی رسپانس سینٹر قائم کر دیا گیا ہے۔
ابتدائی رپورٹس کے مطابق پرواز کے دوران طیارے کے ایندھن میں لیکیج یا انجن میں آگ لگنے کے باعث فنی خرابی پیدا ہوئی، جس کے بعد پائلٹوں نے ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کی۔ رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ عملے نے آخری لمحے تک جلتے ہوئے طیارے کو قریبی رہائشی آبادی سے دور رکھنے کی کوشش کی تاکہ زمین پر کسی جانی نقصان سے بچا جا سکے۔
روسی حکام کی جانب سے حادثے کی حتمی وجوہات جاننے کے لیے باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔


