Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      موبائل فون پانی میں گر جائے؟ یہ 4 خطرناک غلطیاں ہرگز نہ کریں بصورت دیگر نقصان اٹھانا پڑے گا

      اے آئی کے ذریعے مقابلے کے امتحان میں ٹاپ کرنیوالے امیدوار کے خلاف تحقیقات شروع

      پہلے 36 گھنٹے تک سروس ٹھپ رہی، اب ہیکرز کا خطرہ، مائیکروسافٹ نے جاری کی وارننگ!

      اینڈ رائڈ صارفین سے دھوکا، اٹلی نے فیس بک کی مالک کمپنی میٹا پر 887 ملین ڈالر جرمانہ کردیا

      پنجاب حکومت کا جدید ترین گلف اسٹریم طیارہ پاک فضائیہ آپریٹ کرے گی،معاہدہ طے

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    موبائل فون پانی میں گر جائے؟ یہ 4 خطرناک غلطیاں ہرگز نہ کریں بصورت دیگر نقصان اٹھانا پڑے گا

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    فون کا پانی میں حادثاتی طور پر گر جانا خوفزدہ کر دیتا ہے۔ بیشتر اسمارٹ فون اب کسی حد تک واٹر ریزیزٹنٹ ہوتے ہیں مگر واٹر پروف نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آپ انہیں زیادہ وقت تک پانی میں بھگو کر نہیں رکھ سکتے یا گہرے پانی میں گرانے کا سوچ نہیں سکتے۔

    اس سے ہٹ کر بھی کچھ سیال ایسے ہوتے ہیں جو 100 فیصد پانی پر مشتمل نہیں ہوتے اور چپچپے مواد کو ڈیوائس پر چھوڑ جاتے ہیں۔ اگر آپ کا فون کبھی پانی میں گرتا ہے تو درج ذیل غلطیوں کو کرنے سے ہر صورت میں گریز کریں:

    1. گیلے فون کو کبھی چارج پر مت لگائیں

    اگر فون گیلا ہو تو اسے چارج پر لگانے سے شارٹ سرکٹ کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ پانی اور بجلی کا تال میل فون کے لیے تباہ کن ثابت ہوتا ہے۔ اگر چارج کرنا کسی وجہ سے بہت زیادہ ضروری ہو تو وائرلیس چارجنگ کا استعمال کیا جاسکتا ہے (اگر فون میں اس کی سپورٹ موجود ہو)، لیکن وائر چارجر کا استعمال کم از کم 48 گھنٹوں تک ہرگز نہ کریں۔

    2. فون کو خشک چاولوں میں نہ رکھیں

    عام طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ فون کو چاولوں میں دبانے سے نمی نکل جاتی ہے، لیکن چاولوں میں گرد کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے اور فون کو اس میں رکھنے سے گرد کے ذرات ڈیوائس کے اندر جا کر مزید نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ فون کو قدرتی طور پر ہوا سے خشک ہونے دیں۔

    3. زور سے ہلانے سے گریز کریں

    فون سے پانی نکالنے کے لیے اسے بہت زیادہ ہلانے یا جھٹکے دینے سے گریز کریں۔ گیلے فون کو زور سے ہلانے سے صورتحال زیادہ بدتر ہوسکتی ہے کیونکہ پانی باہر نکلنے کی بجائے مزید اندرونی حصوں اور زیادہ گہرائی میں جا سکتا ہے۔

    4. باہری حرارت (ہیٹ) سے خشک نہ کریں

    ہیئر ڈرائیر یا ایسی کسی بھی حرارت دینے والی چیز سے فون کو خشک کرنے کی کوشش نہ کریں۔ بیرونی حرارت فراہم کرنے والی ڈیوائسز سے فون کے اندرونی افعال کو شدید نقصان پہنچتا ہے، خاص طور پر بیٹری، بیک پینل اور اسکرین کو۔

    بہتر یہی ہے کہ فون کو بند کر کے کسی ہوادار جگہ پر قدرتی طور پر خشک ہونے دیا جائے۔

    Related Posts

    امریکہ اور روس ’اے آئی‘ ہتھیاروں پر عالمی ضابطہ بنانے کے خلاف، جنیوا میں 128 ممالک کا اہم اجلاس

    چودھری سالک حسین نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے بھیجے گئے قانونی نوٹس کا جواب جمع کرادیا، 2 نوٹس بھی ارسال

    ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کا تحصیل پسرور کا اچانک دورہ، ہسپتال اور تعلیمی اداروں کا معائنہ

    مقبول خبریں

    امریکہ اور روس ’اے آئی‘ ہتھیاروں پر عالمی ضابطہ بنانے کے خلاف، جنیوا میں 128 ممالک کا اہم اجلاس

    چودھری سالک حسین نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے بھیجے گئے قانونی نوٹس کا جواب جمع کرادیا، 2 نوٹس بھی ارسال

    موبائل فون پانی میں گر جائے؟ یہ 4 خطرناک غلطیاں ہرگز نہ کریں بصورت دیگر نقصان اٹھانا پڑے گا

    ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کا تحصیل پسرور کا اچانک دورہ، ہسپتال اور تعلیمی اداروں کا معائنہ

    سیالکوٹ: گھریلو تنازع پر سسرالیوں کی جانب سے خاتون کو پٹرول چھڑک کر زندہ جلانے کی کوشش، شدید جھلس گئی، سسر گرفتار

    بلاگ

    اتحاد بین المسلمین وقت کی اہم ضرورت

    پاکستان کے 79 سال: عوام بدحال، حکمران خوشحال!

    قومی تعمیر و ترقی میں کسانوں کے کردار کی اہمیت

    بھارت کے اندر 181 کلومیٹر پر موت کا وہ لمحہ جس نے پاکستان کی شبیہہ بدل کر رکھ دی

    چین میں کششِ ثقل پر مبنی انوکھا بجلی گھر تیار

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.