Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      جیف بیزوس کو بڑا دھچکا! لانچنگ کے محض 10 منٹ بعد راکٹ تباہ، امیزون کے 40 سیٹلائٹ خاکستر

      اسپیس ایکس راکٹ ’اسٹار شپ‘ کی خلا سے زمین پر واپسی کا پہلا کامیاب تجربہ

      موبائل فون پانی میں گر جائے؟ یہ 4 خطرناک غلطیاں ہرگز نہ کریں بصورت دیگر نقصان اٹھانا پڑے گا

      اے آئی کے ذریعے مقابلے کے امتحان میں ٹاپ کرنیوالے امیدوار کے خلاف تحقیقات شروع

      پہلے 36 گھنٹے تک سروس ٹھپ رہی، اب ہیکرز کا خطرہ، مائیکروسافٹ نے جاری کی وارننگ!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    سابق وزیراعظم کا اپنے حقوق کیلئے عدلیہ سے فریاد کرنا نظام انصاف پر سوالیہ نشان ہے، انصاف میں تاخیر انصاف سے محرومی کے مترادف ہے، اپوزیشن رہنماؤں کا مشترکہ اعلامیہ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد :بانی پی ٹی آئی عمران خان کے چیف جسٹس کے نام خط پر اپوزیشن رہنماؤں محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس نے مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا اور کہا ہے کہ خط میں بیان کردہ حالات اور جیل میں روا سلوک پر شدید تشویش ہے۔عمران خان کی صحت، طویل تنہائی اور بنیادی انسانی حقوق کی پامالی کے الزامات نہایت تشویش ناک ہیں، اہلِ خانہ اور وکلا سے ملاقاتوں پر پابندی اور طبی سہولیات کی عدم فراہمی نظامِ انصاف پر سوالیہ نشان ہے، سابق وزیراعظم کو طبی نگہداشت اور اہلِ خانہ سے ملاقات جیسے بنیادی حقوق کے لیے اعلیٰ عدلیہ سے فریاد کرنا پڑ رہی ہے۔ مشترکہ اعلامیے میں دونوں اپوزیشن لیڈرز نے کہا کہ کسی بھی قیدی کو علاج، انسانی رابطے، وکیل تک رسائی اور منصفانہ سماعت سے محروم رکھنا قابلِ قبول نہیں، عمران خان کی طویل تنہائی اور بیرونی دنیا سے رابطے کی بندش کی تفصیلات انتہائی تکلیف دہ ہیں، زیرِ حراست شخص کو مسلسل ذہنی اور جسمانی اذیت میں مبتلا رکھنا انسانی حقوق اور جیل قوانین کے منافی ہے، ان کے ساتھ جیل میں مبینہ سلوک مصر کے سابق صدر محمد مرسی کے حالات کی یاد دلاتا ہے۔
    مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ ہر قیدی کی زندگی، صحت اور انسانی وقار کا تحفظ یقینی بنائے، سپریم کورٹ کے 18 اگست 2026 کے حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی کو شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل نہیں کیا گیا، ماہرین پر مشتمل میڈیکل بورڈ کی تشکیل اور طبی علاج سے متعلق عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہیں ہوا، بشریٰ بی بی کی بینائی کو لاحق خطرات اور طبی سہولیات میں رکاوٹوں پر بھی شدید تشویش ہے۔محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ بشریٰ بی بی کے طبی ریکارڈ تک رسائی اور مناسب علاج کی فراہمی یقینی بنائی جائے، اعلیٰ عدلیہ عمران خان کے خط میں اٹھائے گئے تمام معاملات کا فوری نوٹس لے، عمران خان کی زندگی، صحت اور بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے مؤثر عدالتی اقدامات کیے جائیں، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے تمام مقدمات کی سماعت بلاجواز تاخیر کے بغیر یقینی بنائی جائے۔
    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مقدمات کو غیر ضروری التوا میں رکھنے کے بجائے قانون اور انصاف کے مطابق میرٹ پر فیصلے کیے جائیں، انصاف کی فراہمی میں تاخیر بذاتِ خود انصاف سے محرومی کے مترادف ہے، کسی شخص کو غیر معینہ مدت تک مقدمات کے بوجھ تلے قید رکھنا اور حقِ دفاع متاثر کرنا عدالتی اصولوں کے منافی ہے، عمران خان کو فوری مناسب طبی سہولیات فراہم اور سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا جائے۔
    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی اہلِ خانہ اور وکلا سے ملاقات یقینی بنائی جائے، تمام مقدمات کا شفاف، غیر جانب دارانہ اور بروقت فیصلہ کیا جائے، ہمارا مطالبہ کسی خصوصی رعایت کا نہیں بلکہ آئین، قانون اور عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا ہے، بانی پی ٹی آئی کا انصاف کیلئے خط پورے نظامِ انصاف کیلئے ایک امتحان ہے، اعلیٰ عدلیہ سے اپیل ہے کہ بہت دیر ہونے سے پہلے انصاف، انسانی ہمدردی اور آئینی ذمہ داریوں کے تقاضے پورے کیے جائیں۔

    Related Posts

    آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

    65 دن طویل رات کا آغاز: الاسکا کے قصبے میں سورج دو ماہ کے لیے رخصت ہونے کو تیار

    پنجاب میں خواتین اور بچوں کے تحفظ کے لیے نیا اینٹی ریپ ایکٹ اور سپیڈی کورٹس قائم کرنے کا فیصلہ

    مقبول خبریں

    آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

    سابق وزیراعظم کا اپنے حقوق کیلئے عدلیہ سے فریاد کرنا نظام انصاف پر سوالیہ نشان ہے، انصاف میں تاخیر انصاف سے محرومی کے مترادف ہے، اپوزیشن رہنماؤں کا مشترکہ اعلامیہ

    65 دن طویل رات کا آغاز: الاسکا کے قصبے میں سورج دو ماہ کے لیے رخصت ہونے کو تیار

    پنجاب میں خواتین اور بچوں کے تحفظ کے لیے نیا اینٹی ریپ ایکٹ اور سپیڈی کورٹس قائم کرنے کا فیصلہ

    سیالکوٹ: غیر قانونی طور پر مقیم سینکڑوں افغان شہری ڈی پورٹ، طورخم بارڈر پر افغان حکام کے حوالے کر دیا گیا

    بلاگ

    اتحاد بین المسلمین وقت کی اہم ضرورت

    پاکستان کے 79 سال: عوام بدحال، حکمران خوشحال!

    قومی تعمیر و ترقی میں کسانوں کے کردار کی اہمیت

    بھارت کے اندر 181 کلومیٹر پر موت کا وہ لمحہ جس نے پاکستان کی شبیہہ بدل کر رکھ دی

    چین میں کششِ ثقل پر مبنی انوکھا بجلی گھر تیار

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.