ڈھڈیال (نمائندہ بے نقاب نیوز منور حسین)
چکوال راولپنڈی روڈ پر ڈھوک ودھن، چک نارنگ کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں کمسن طالبہ جان کی بازی ہار گئی۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی سے چکوال آنے والی تیز رفتار ہائی ایس نے سڑک عبور کرنے والی تقریباً 10 سالہ بچی کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئی۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 چکوال کی ٹیمیں موٹر بائیک ایمبولینس اور ایمبولینس کے ہمراہ فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے بچی کا معائنہ کیا، تاہم سر پر شدید چوٹ اور اوپن ہیڈ انجری کے باعث وہ موقع پر ہی دم توڑ چکی تھی۔ریسکیو 1122 نے ضروری کارروائی کے بعد جاں بحق بچی کی میت ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال منتقل کر دی۔جاں بحق ہونے والی بچی گورنمنٹ پرائمری سکول ڈھوک ودھن کی طالبہ تھی۔ایک اور ننھی کلی سڑک حادثے کی نذر ہو گئی۔ والدین کے لیے یہ صدمہ ناقابلِ بیان ہے۔


