سیالکوٹ (بیورو رپورٹ: سلیم احمد اعوان شیخو)
سیالکوٹ اور اس کے گردونواح کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی طور پر مقیم سینکڑوں افغان شہریوں کو قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد ان کے آبائی وطن افغانستان ڈی پورٹ کر دیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف جاری مہم کے تحت سیالکوٹ شہر سمیت سمبڑیال، اگوکی اور مراد پور کے علاقوں سے سینکڑوں افغان باشندوں کو حراست میں لے کر واپس بھجوانے کے انتظامات کیے گئے۔
ڈی پورٹیشن کی یہ تمام کارروائی پنجاب پولیس کی خصوصی ٹیم کے انچارج سب انسپکٹر حسنین منیر کی زیر نگرانی مکمل کی گئی۔ سب انسپکٹر حسنین منیر کی قیادت میں پولیس ٹیم نے تمام مذکورہ افغان شہریوں کو سخت سیکیورٹی میں طورخم بارڈر منتقل کیا، جہاں سرحد پار افغان انتظامیہ کے نمائندوں کے حوالے کر دیا گیا۔


