Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      موبائل فون پانی میں گر جائے؟ یہ 4 خطرناک غلطیاں ہرگز نہ کریں بصورت دیگر نقصان اٹھانا پڑے گا

      اے آئی کے ذریعے مقابلے کے امتحان میں ٹاپ کرنیوالے امیدوار کے خلاف تحقیقات شروع

      پہلے 36 گھنٹے تک سروس ٹھپ رہی، اب ہیکرز کا خطرہ، مائیکروسافٹ نے جاری کی وارننگ!

      اینڈ رائڈ صارفین سے دھوکا، اٹلی نے فیس بک کی مالک کمپنی میٹا پر 887 ملین ڈالر جرمانہ کردیا

      پنجاب حکومت کا جدید ترین گلف اسٹریم طیارہ پاک فضائیہ آپریٹ کرے گی،معاہدہ طے

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    خلیج میں جنگ کے بادل پھر گہرے! امریکا کا تیسرا طیارہ بردار بحری جہاز ’یو ایس ایس تھیوڈور روزویلٹ‘ مشرق وسطیٰ پہنچ گیا

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ویب ڈیسک:

    مشرق وسطیٰ میں کشیدگی اور ایران کے ساتھ جاری تناؤ کے دوران امریکی بحریہ کا تیسرا طیارہ بردار بحری بیڑا ’یو ایس ایس تھیوڈور روزویلٹ‘ (USS Theodore Roosevelt) امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے زیرِ انتظام علاقے میں پہنچ گیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق ایک امریکی دفاعی عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ یو ایس ایس تھیوڈور روزویلٹ کی آمد کے بعد مشرق وسطیٰ میں بیک وقت تعینات امریکی طیارہ بردار بحری جہازوں کی تعداد تین ہو گئی ہے۔ اس سے قبل ’یو ایس ایس جارج ایچ ڈبلیو بش‘ اور ’یو ایس ایس جارج واشنگٹن‘ بحیرہ عرب اور خطے کے دیگر پانیوں میں پہلے ہی موجود ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق خطے میں 20 سے زائد امریکی جنگی جہاز اور 50 ہزار سے زائد فوجی اہلکار تعینات ہیں جن کا بنیادی مقصد ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کو مؤثر بنانا اور سمندری گزرگاہوں کی نگرانی کرنا ہے۔ ابتدائی طور پر روزویلٹ کو یو ایس ایس جارج واشنگٹن کی جگہ تعینات کیا جانا تھا، تاہم حالیہ کشیدگی کے باعث تینوں بحری بیڑے تاحال خطے میں موجود ہیں، جو اپریل کے بعد خطے میں امریکی بحری طاقت کا سب سے بڑا اجتماع ہے۔

    یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب فروری میں شروع ہونے والے تنازع کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششیں تعطل کا شکار ہیں اور اتوار کے روز بحرین میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں، جس سے خطے میں ایک بار پھر بڑے تصادم کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

    Related Posts

    پاکپتن میں ایک ہی روز تین مختلف ٹریفک حادثات؛ 5 سالہ بچہ جاں بحق، 3 افراد شدید زخمی

    جواب تو آگیا، سالک حسین نےکرپشن کے ثبوتوں کی الماری نہیں دکھائی ، عظمیٰ بخاری وزیراطلاعات پنجاب

    سونے کی قیمت میں کمی کا رحجان جاری

    مقبول خبریں

    جواب تو آگیا، سالک حسین نےکرپشن کے ثبوتوں کی الماری نہیں دکھائی ، عظمیٰ بخاری وزیراطلاعات پنجاب

    سونے کی قیمت میں کمی کا رحجان جاری

    اس سے پہلے کہ دیر ہوجائے، ہارٹ اٹیک، برین ہیمرج کا خطرہ، زندہ رہوں گا تو بے گناہی ثابت کروں گا، عمران خان کا جوڈیشری کے نام کھلا خط

    فیصل آباد، 13 سالہ طالبعلم سے زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار، موبائل سے بچوں سے زیادتی کی متعدد ویڈیوز برآمد

    امریکہ اور روس ’اے آئی‘ ہتھیاروں پر عالمی ضابطہ بنانے کے خلاف، جنیوا میں 128 ممالک کا اہم اجلاس

    بلاگ

    اتحاد بین المسلمین وقت کی اہم ضرورت

    پاکستان کے 79 سال: عوام بدحال، حکمران خوشحال!

    قومی تعمیر و ترقی میں کسانوں کے کردار کی اہمیت

    بھارت کے اندر 181 کلومیٹر پر موت کا وہ لمحہ جس نے پاکستان کی شبیہہ بدل کر رکھ دی

    چین میں کششِ ثقل پر مبنی انوکھا بجلی گھر تیار

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.