Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      موبائل فون پانی میں گر جائے؟ یہ 4 خطرناک غلطیاں ہرگز نہ کریں بصورت دیگر نقصان اٹھانا پڑے گا

      اے آئی کے ذریعے مقابلے کے امتحان میں ٹاپ کرنیوالے امیدوار کے خلاف تحقیقات شروع

      پہلے 36 گھنٹے تک سروس ٹھپ رہی، اب ہیکرز کا خطرہ، مائیکروسافٹ نے جاری کی وارننگ!

      اینڈ رائڈ صارفین سے دھوکا، اٹلی نے فیس بک کی مالک کمپنی میٹا پر 887 ملین ڈالر جرمانہ کردیا

      پنجاب حکومت کا جدید ترین گلف اسٹریم طیارہ پاک فضائیہ آپریٹ کرے گی،معاہدہ طے

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    اس سے پہلے کہ دیر ہوجائے، ہارٹ اٹیک، برین ہیمرج کا خطرہ، زندہ رہوں گا تو بے گناہی ثابت کروں گا، عمران خان کا جوڈیشری کے نام کھلا خط

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد :بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اڈیالہ جیل سے چیف جسٹس صاحبان کے نام خط لکھ دیئے،بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل سے چیف جسٹس آف پاکستان، چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے نام خط تحریر کئے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے خط میں اپنی اور بشریٰ بی بی کی طبی حالت پر فوری توجہ دینے کی اپیل کردی ۔
    بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ میری زندگی اور صحت کو شدید خطرات لاحق ہیں، سپریم کورٹ کے 18 اگست 2026 کے حکم پر تاحال عملدرآمد نہیں ہوا، سپریم کورٹ نے مجھے دو روز میں شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا تھا، میری طبی جانچ کے لیے ماہر امراض قلب اور ماہر امراض چشم پر مشتمل میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم بھی دیا گیا تھا۔لاقات بھی جیل انتظامیہ کی جانب سے مسلسل منسوخ کی جا رہی ہے، جیل کے میڈیکل بورڈ نے ذہنی صحت کے لیے اہل خانہ سے زیادہ رابطے، مطالعے اور ٹیلی ویژن کی سفارش کی تھی، جیل انتظامیہ نے میڈیکل بورڈ کی سفارشات پر عملدرآمد نہیں کیا، میری دائیں آنکھ کی 85 فیصد بینائی ختم ہو چکی ہے، فروری 2026 میں میرے وکیل نے ملاقات کے دوران میری دائیں آنکھ کی بینائی میں 85 فیصد کمی کی نشاندہی کی تھی، اپریل 2026 میں بشریٰ بی بی کی آنکھ کا پردہ متاثر ہوا اور ان کی پیچیدہ سرجری کی گئی، بشریٰ بی بی کی بینائی کو مستقل نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے، انہیں فوری دوسری سرجری کی ضرورت ہے، بشریٰ بی بی کے میڈیکل ریکارڈ فراہم نہیں کیے جا رہے اور ان کے ڈاکٹروں تک رسائی بھی روکی جا رہی ہے، بانی پی ٹی آئی کا کہناتھا کہ میری اہلیہ کی صحت اور بینائی کے حوالے سے شدید تشویش ہے، اڈیالہ جیل میں تنہائی کے باعث میرا بلڈ پریشر خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے، گزشتہ ہفتے میرا بلڈ پریشر 192 اور 193 تک پہنچ گیا تھا، ڈاکٹروں کے مطابق مجھے برین ہیمرج اور دل کے دورے کا شدید خطرہ ہے، میرا دل پہلے ہی متاثر ہو چکا ہے، میں نے ہمیشہ اپنے خلاف مقدمات کا سامنا عدالتوں میں کیا اور قانون کا راستہ اختیار کیا، میں نے کبھی طبی بنیادوں پر ریلیف لینے کی کوشش نہیں کی، میری اپیلیں زیر التوا ہیں جبکہ طبی صورتحال اور بنیادی حقوق کے معاملات نظرانداز ہو رہے ہیں۔بانی پی ٹی آئی کا کہناتھا کہ القادر اپیل کو پرانی اپیلوں سے پہلے سماعت کے لیے مقرر کیا جا رہا ہے، میری صحت، میری اہلیہ کی بینائی اور سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کو ترجیح نہیں دی جا رہی، جیل مینول، جیل قواعد اور آئینی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جا رہی ہے، میں نے اپنی زندگی ہسپتال بنانے اور غریبوں کو مفت علاج فراہم کرنے کے لیے وقف کی، آج میں اپنے اور اپنی اہلیہ کے لیے صرف طبی علاج اور انصاف کا مطالبہ کر رہا ہوں، میں کوئی خصوصی رعایت نہیں چاہتا، صرف سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد اور مناسب طبی سہولیات فراہم کی جائیں، زندہ رہوں گا تو ہی اپنی بے گناہی ثابت کر سکوں گا، چیف جسٹس صاحبان سے اپیل ہے کہ دیر ہونے سے پہلے مجھے انصاف فراہم کیا جائے۔

    Related Posts

    سونے کی قیمت میں کمی کا رحجان جاری

    فیصل آباد، 13 سالہ طالبعلم سے زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار، موبائل سے بچوں سے زیادتی کی متعدد ویڈیوز برآمد

    امریکہ اور روس ’اے آئی‘ ہتھیاروں پر عالمی ضابطہ بنانے کے خلاف، جنیوا میں 128 ممالک کا اہم اجلاس

    مقبول خبریں

    سونے کی قیمت میں کمی کا رحجان جاری

    اس سے پہلے کہ دیر ہوجائے، ہارٹ اٹیک، برین ہیمرج کا خطرہ، زندہ رہوں گا تو بے گناہی ثابت کروں گا، عمران خان کا جوڈیشری کے نام کھلا خط

    فیصل آباد، 13 سالہ طالبعلم سے زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار، موبائل سے بچوں سے زیادتی کی متعدد ویڈیوز برآمد

    امریکہ اور روس ’اے آئی‘ ہتھیاروں پر عالمی ضابطہ بنانے کے خلاف، جنیوا میں 128 ممالک کا اہم اجلاس

    چودھری سالک حسین نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے بھیجے گئے قانونی نوٹس کا جواب جمع کرادیا، 2 نوٹس بھی ارسال

    بلاگ

    اتحاد بین المسلمین وقت کی اہم ضرورت

    پاکستان کے 79 سال: عوام بدحال، حکمران خوشحال!

    قومی تعمیر و ترقی میں کسانوں کے کردار کی اہمیت

    بھارت کے اندر 181 کلومیٹر پر موت کا وہ لمحہ جس نے پاکستان کی شبیہہ بدل کر رکھ دی

    چین میں کششِ ثقل پر مبنی انوکھا بجلی گھر تیار

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.