لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف غیر ملکی دورے پر لاہور سے لندن کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے براستہ دوحہ قطر ایئرویز کی پرواز کیو آر 629 (QR 629) کے ذریعے لندن روانہ ہوئے۔
سابق وزیراعظم کے ہمراہ ان کے صاحبزادے حسن نواز شریف، ان کے معالج ڈاکٹر محمد عدنان خان اور عابد اللہ جان بھی موجود ہیں۔توقع ہے کہ لندن قیام کے دوران وہ وہاں مختلف مصروفیات، طبی معائنے اور خاندانی احباب سے ملاقاتیں کریں گے جس کے بعد ان کی وطن واپسی کا شیڈول طے کیا جائے گا۔

