-
ہالا: شہید یار محمد بلوچ کی 30ویں برسی، جونیئر ذوالفقار علی بھٹو کی مزار پر حاضری اور فاتحہ خوانی
-
مٹیاری (رپورٹ: عامر علی انڑ)
پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے بانی شہید میر مرتضیٰ بھٹو کے انتہائی قریبی اور وفادار ساتھی شہید یار محمد بلوچ کی 30ویں برسی ہالا میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔
اس موقع پر شہید میر مرتضیٰ بھٹو کے فرزند جونیئر ذوالفقار علی بھٹو نے شہید یار محمد بلوچ کی آخری آرام گاہ پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
مزار پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جونیئر ذوالفقار علی بھٹو نے شہید یار محمد بلوچ کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ 70 کلفٹن سانحے میں شہید ہونے والے تمام ساتھی ہمارے لیے باعثِ فخر ہیں اور انہیں سرخ سلام پیش کیا جاتا ہے، کیونکہ شہید کبھی مرتے نہیں بلکہ تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔
صوبائی اور انتظامی معاملات پر گفتگو کرتے ہوئے جونیئر ذوالفقار علی بھٹو نے کہا کہ کراچی شہر کے بڑھتے ہوئے مسائل اور عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے سندھ میں انتظامی یونٹس کا نظام تشکیل دینے کی کوشش کی جا رہی ہے، تاکہ عوام کو مقامی سطح پر ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
اس موقع پر پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے مقامی رہنما شاہنواز بلوچ، مجید بلوچ، محمود ڈاہری، شفیع ڈاہری، محسن خاصخیلی، ذیشان سومرو، نیاز سولنگی اور دیگر بھی جونیئر ذوالفقار علی بھٹو کے ہمراہ موجود تھے۔
ہالا: شہید یار محمد بلوچ کی 30ویں برسی، جونیئر ذوالفقار علی بھٹو کی مزار پر حاضری اور فاتحہ خوانی


