-
خوشاب: اسسٹنٹ کمشنر شازیہ رحمان اور طاہر ندیم بگھور نے فیول سبسڈی پروگرام کا باقاعدہ آغاز کر دیا
-
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)
-
تحصیل نورپورتھل میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے "وزیراعظم فیول ریلیف سبسڈی پروگرام” کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا ہے۔ افتتاحی تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر تحصیل نورپورتھل شازیہ رحمان اور وفاقی پارلیمانی سیکرٹری مواصلات ایم این اے انجینئر ملک گل اصغر خان بگھور کے کوآرڈینیٹر انجینئر ملک طاہر ندیم بگھور نے شرکت کی اور پروگرام کا آغاز کیا۔
اس اسکیم کے تحت تحصیل نورپورتھل کے 10 مقرر کردہ پٹرول پمپس پر موٹر سائیکلز، رکشوں اور گاڑیوں کے مالکان کو 100 روپے فی لیٹر سستا پٹرول فراہم کیا جائے گا، جس سے مقامی شہریوں کو بڑھتی ہوئی مہنگائی میں واضح مالی راحت میسر آئے گی۔
نورپورتھل میں وزیراعظم فیول ریلیف سبسڈی پروگرام کا افتتاح، شہریوں کو 100 روپے فی لیٹر سستا پٹرول ملے گا


