Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      امریکا اور چین میں نیویارک مذاکرات کامیاب، تجارتی جنگ میں کمی اور اے آئی سیکیورٹی میکانزم پر اتفاق

      ”میٹا“کو بڑا دھچکا: فیس بک اور انسٹاگرام اچانک بند، ہزاروں صارفین متاثر

      سائنسدانوں نے بلیک ہولز سے متعلق بڑا اور قدیم سائنسی اسرار حل کر لیا

      واٹس ایپ کا زبردست تحفہ: اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ’وائس ٹو ٹیکسٹ‘ نیا فیچر

      آرٹی فیشل انٹیلی جنس بے قابو، گوگل جیمنائی نے بھی تین کمپنیوں کے سسٹمز ہیک کر لیے

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    امریکا اور چین میں نیویارک مذاکرات کامیاب، تجارتی جنگ میں کمی اور اے آئی سیکیورٹی میکانزم پر اتفاق

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    واشنگٹن / نیویارک:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی ہم منصب شی جن پنگ کے درمیان متوقع اہم سربراہی اجلاس سے قبل دونوں عالمی طاقتوں کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی جانب ایک بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ نیویارک میں تقریبا آٹھ گھنٹے تک بات چیت کے بعد امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ (Scott Bessent) نے چین کے ساتھ تجارت، مصنوعی ذہانت (AI) اور اسٹریٹجک امور پر مثبت پیش رفت کا اعلان کیا ہے۔
    نیویارک کے ’جے پی مورگن چیس‘ بینک کے صدر دفتر میں ہونے والی ان ملاقاتوں میں چینی نائب وزیراعظم ہی لي فینگ (He Lifeng) اور امریکی تجارتی نمائندے جیمیسون گریئر (Jamieson Greer) نے بھی شرکت کی۔ بات چیت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیر خزانہ نے مذاکرات کو "انتہائی کامیاب” قرار دیا۔
    ملاقات کا ایک اہم ترین نکتہ مصنوعی ذہانت (AI) کے شعبے میں تعاون اور حفاظتی انتظامات طے کرنا تھا۔ اسکاٹ بیسنٹ نے بتایا کہ واشنگٹن نے دونوں ممالک کے درمیان حادثات سے متعلق باہمی اطلاع رسانی کا ایک نیا میکانزم قائم کرنے کی تجویز پیش کی ہے، جسے "امریکہ چین مصنوعی ذہانت مذاکرات” کا نام دیا جائے گا، تاکہ اے آئی سے جڑے سیکیورٹی خطرات کا مشترکہ طور پر مقابلہ کیا جا سکے۔ دونوں فریقوں نے اس سلسلے میں مستقبل میں مزید ملاقاتیں جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

    امریکہ اور بیجنگ کے درمیان اس وقت متعدد تجارتی اور تکنیکی امور پر مذاکرات تاحال جاری ہیں جس کے تحتتجارتی جنگ بندی میں توسیع کا امکان، جس کا مقصد عالمی معیشت کو مزید دھچکوں سے بچانا ہے۔
    جبکہ امریکی فیکٹریوں کے لیے نادر معدنیات کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانا بھی شامل ہے اسی طرح گذشتہ مذاکرات میں چین کی جانب سے امریکی زرعی اشیاء خریدنے کے وعدوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔
    ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے ورکنگ گروپس کے اجلاس آئندہ چند روز تک بھی جاری رہ سکتے ہیں۔ یہ تمام تر سفارتی کوششیں جمعرات کو واشنگٹن میں صدر ٹرمپ اور صدر شی جن پنگ کے درمیان ہونے والی براہِ راست ملاقات سے قبل کی جا رہی ہیں، تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی اور تکنیکی اختلافات کو کم کر کے کسی بھی بڑی معاشی محاذ آرائی سے بچا جا سکے۔

    Related Posts

    سوڈان میں پھر سونے کی کان منہدم، 11 افراد کی موت، تقریباً 30 افراد زخمی، کئی لاپتہ

    بھارت کی وقت کے خلاف دوڑ: کروڑوں گریجویٹس کو روزگار نہ ملا تو معاشی معجزہ تباہی میں بدل سکتا ہے ، وارننگ

    جنگ اور امریکی پابندیوں کے باعث ایران کی جی ڈی پی میں 10 فیصد کی نمایاں کمی

    مقبول خبریں

    تحریک انصاف بند گلی میں نہ جائے ، دھاوا بولنے والوں کو سخت نتائج کا سامنا کرنا ہوگا ، محسن نقوی

    عظمیٰ بخاری کی ویڈیو لنک پر بیان ریکارڈ کرانے کی درخواست منظور

    ‘جیلر 2’ میں ودیا بالن کی دھماکے دار انٹری، فرسٹ لک دیکھ کر مداحوں کو ‘دی ڈرٹی پکچر’ کی یاد آ گئی

    جماعت اسلامی پاکستان کے سینئر رہنما،سابق نائب امیر حافظ محمد ادریس انتقال کرگئے

    سوڈان میں پھر سونے کی کان منہدم، 11 افراد کی موت، تقریباً 30 افراد زخمی، کئی لاپتہ

    بلاگ

    تیل بحران اور سعودی عرب: جغرافیائی و مالی چیلنجز اور ریاض کی ممکنہ حکمتِ عملی

    اور… اب شکوہ و شکایت کیسی!؟

    ایک ننھا سا سیلوٹ اور ہزاروں سوال

    انقلابِ ایران کے بعد اسرائیل مضبوط کیوں ہوا؟ وہ تلخ سچ جو کوئی نہیں بتاتا

    کوھاٹ پولیس لائن دھماکا: شہید والد کی قبر پر کمسن بچے کا سلوٹ، ہر آنکھ اشبار

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.