Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      امریکا اور چین میں نیویارک مذاکرات کامیاب، تجارتی جنگ میں کمی اور اے آئی سیکیورٹی میکانزم پر اتفاق

      ”میٹا“کو بڑا دھچکا: فیس بک اور انسٹاگرام اچانک بند، ہزاروں صارفین متاثر

      سائنسدانوں نے بلیک ہولز سے متعلق بڑا اور قدیم سائنسی اسرار حل کر لیا

      واٹس ایپ کا زبردست تحفہ: اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ’وائس ٹو ٹیکسٹ‘ نیا فیچر

      آرٹی فیشل انٹیلی جنس بے قابو، گوگل جیمنائی نے بھی تین کمپنیوں کے سسٹمز ہیک کر لیے

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ہنگورجا: زرعی زمین کی رقم میں فراڈ اور دھمکیوں کے خلاف معذور بیوہ خاتون پریس کلب پہنچ گئی، انصاف کا مطالبہ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp
    •   11 ویسا زمین کا معاملہ، 3 لاکھ 20 ہزار کی بقایا رقم نہ ملنے پر خاتون کا ایس ایس پی خیرپور کے سامنے احتجاج کا اعلان

    • ہنگورجا (رپورٹ: فیاض محسن سولنگی)

    • ہنگورجا کے قریب گاؤں ولی محمد نوحپوٹو (رسول آباد) کی رہائشی بزرگ، معذور اور بیوہ خاتون بھوران خاتون نوحپوٹو نے زرعی زمین کی رقم ہڑپ کرنے، فراڈ اور قتل کی دھمکیاں دینے کے خلاف سٹی پریس کلب ہنگورجا میں صحافیوں کے سامنے فریاد کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے۔

      بھوران خاتون کے مطابق ان کے والد کے حصے میں آنے والی دیہہ تنیا کے سروے نمبر 72 میں واقع 11 ویسا زرعی زمین 4 لاکھ روپے میں فروخت کرنے کا معاہدہ رسول آباد کے رہائشی عبدالقادر میمن، جان محمد عرف جانو تھیبو اور شبیر نوحپوٹو سے ہوا تھا۔ معاہدے کے تحت انہیں صرف 80 ہزار روپے ایڈوانس دیے گئے جبکہ باقی رقم کی ادائیگی کا دلاسہ دیا جاتا رہا۔ سال 2025 میں اسٹامپ پیپر پر دستخط بھی کروائے گئے، لیکن اس کے باوجود بقایا 3 لاکھ 20 ہزار روپے ادا نہیں کیے گئے۔

      متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا کہ بقایا رقم کا مطالبہ کرنے پر مذکورہ افراد نے انہیں باہمی مشاورت سے قتل کی دھمکیاں دیں اور خاموش رہنے کا کہا، جس کے باعث وہ شدید خوف اور مالی پریشانی کا شکار ہیں۔ انہوں نے صحافیوں کے سامنے روتے ہوئے کہا کہ غریب اور معذور ہونے کی وجہ سے ان کا اللہ کے سوا کوئی سہارا نہیں ہے۔

      انہوں نے اعلیٰ پولیس حکام اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ اسٹامپ پیپر، زمین کے ریکارڈ اور مالی لین دین کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر انہیں انصاف نہ ملا تو وہ ایس ایس پی خیرپور کے دفتر کے سامنے قرآن پاک اٹھا کر احتجاج کریں گی۔

    Related Posts

    خوشاب: ایم پی اے ملک غضنفر عباس چھینہ کی درکھان برادری آمد، پرتپاک استقبال اور دستار بندی

      اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈی سی   نے سائلین کے مسائل سنے، فوری حل کے احکامات

    جامعہ عثمانیہ پشاور نے پشاور بورڈ ٹاپ کر لیا، دینی و عصری تعلیم کا حسین امتزاج

    مقبول خبریں

    ہنگورجا: زرعی زمین کی رقم میں فراڈ اور دھمکیوں کے خلاف معذور بیوہ خاتون پریس کلب پہنچ گئی، انصاف کا مطالبہ

    سیالکوٹ: خاتون اور 10 سالہ بچے سے زیادتی کے واقعات، مالک مکان سمیت 2 ملزمان گرفتار

    ہنگو سانحہ: شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین چکوال کے دو سپوت فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک

    ورلڈ اسکالرز کپ زیب مصطفیٰ بلوچ نے5 میڈلز اپنے نام کر لیے

    بلوچستان: دوہری ملازمت میں ملوث محکمہ صحت کے کنٹریکٹ ملازمین کو حتمی نوٹس

    بلاگ

    وزیراعلیٰ لاپتہ، احتجاج کی کال اور مہنگائی کے سائے

    تیل بحران اور سعودی عرب: جغرافیائی و مالی چیلنجز اور ریاض کی ممکنہ حکمتِ عملی

    اور… اب شکوہ و شکایت کیسی!؟

    ایک ننھا سا سیلوٹ اور ہزاروں سوال

    انقلابِ ایران کے بعد اسرائیل مضبوط کیوں ہوا؟ وہ تلخ سچ جو کوئی نہیں بتاتا

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.