تلمبہ رانافیصل سے
میاں چنوں کے قریب بستی بڈھن والی کے نزدیک دریائے راوی میں ایک خاتون کے ڈوبنے کا واقعہ پیش آیا ہے اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور دریا میں خاتون کی تلاش کے لیے ریسکیو اور سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک غوطہ خوروں کی ٹیمیں خاتون کی تلاش کے لیے سرگرم عمل ہیں۔


