مٹیاری رپورٹ عامر علی انڑ
مٹیاری کی تعصیل نیو سعید آباد کے قریب گاؤں بھائی خان صہیبجو انڑ کے پاس ایک افسوس ناک حادثہ پیش آیا جہاں دریا سندھ میں ڈوبنے سے ایک راہگیر منگتا (فقیر) جاں بحق ہو گیا
ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق واقعے کے وقت دو راہگیر فقیر ایک ساتھ موجود تھے پولیس نے شک کی بنیاد پر ساتھ موجود دوسرے فقیر کو تحویل میں لے لیا ہے زیرِ حراست فقیر نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے بتایا کہ اس کے ساتھی کا پاؤں دریا کے کنارے پھسل گیا تھا جس کی وجہ سے وہ پانی میں گر کر ڈوب گیا واقعے کے بعد مقامی لوگوں اور غواصوں کی 3 گھنٹے کی مسلسل کوششوں کے باوجود جاں بحق ہونے والے فقیر کی لاش نہیں مل سکی ہے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اطلاع دینے کے باوجود انتظامی عملہ یا ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر نہیں پہنچ سکی ہیں۔ لاش نہ ملنے اور ریسکیو ٹیموں کے نہ پہنچنے پر علاقہ مکینوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ریسکیو ٹیمیں بھیج کر دریا سے لاش تلاش کر کے ورثا کے حوالے کی جائے


