ملتان (ملک جابر عباس سے)
ملتان: اڈہ بند بوسن کے قریب انور شہزاد ہسپتال میں 17 سالہ لڑکے محمد اشفاق ولد غلام حسین کی لاش لائی گئی، ریسکیو 1122
ملتان: اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی، پولیس کے مطابق لڑکے کے گلے پر رسی کا نشان موجود تھا
پولیس کو شبہ ہے کہ لڑکے کو کسی چیز کے ساتھ لٹکا کر قتل کیا گیا، تاہم حتمی صورتحال پوسٹ مارٹم اور تفتیش کے بعد واضح ہوگی
ریسکیو اہلکاروں نے لاش پولیس کی نگرانی میں پوسٹ مارٹم کے لیے نشتر ہسپتال منتقل کردی
واقعے کی مزید قانونی کارروائی اور تحقیقات پولیس کی جانب سے جاری ہیں۔

