Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      آرٹیمیس ٹو کے خلابازوں کیلئے امریکا کا سب سے بڑا اعزاز: صدر صدر ٹرمپ کا نئی خلائی اکیڈمی بنانے کا اعلان

      پیوٹن کا نئی ’وولگا K50‘ کا ٹیسٹ ڈرائیو: "ایک انگلی سے بھی چلائی جا سکتی ہے”

      امریکی تیل کمپنیوں کی لاٹری: ٹرمپ اور وینزویلا کے درمیان "تاریخی تیل ڈیل” ، شیورون اور موبل کے وارے نیارے

      پری پیڈ موبائل بیلنس کی کم از کم میعاد مقرر

      انویڈیا کی تاریخ کی بڑی ڈیل: آرٹیفیشل انٹیلی جنس پلیٹ فارم ’ہگنگ فیس‘12.9 ارب ڈالر میں خریدلیا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    عوامی تحریک تحصیل کا اجلاس، یکم سے 12 ستمبر تک عوامی بیداری مہم چلانے کا اعلان

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    جھڈو ( رپورٹ / قیصر راجہ راجپوت)

    عوامی تحریک تحصیل جھڈو کا اجلاس صدر ممتاز جونیجو کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں ضلعی جنرل سیکریٹری ایاز کھوسو نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یکم ستمبر سے 12 ستمبر تک تحصیل جھڈو میں عوامی بیداری مہم چلائی جائے گی۔اس موقع پر عوامی تحریک ضلع میرپورخاص کے جنرل سیکریٹری ایاز کھوسو، تعلقہ صدر ممتاز جونیجو، جنرل سیکریٹری وکیل ایاز کلوئی، وکیل ممتاز کھوسو، شاہ عالم چانڈیو، اسماعیل پتافی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کو ٹکڑے ٹکڑے کرنے، معدنی وسائل اور زمینوں پر قبضوں، جلالپور سمیت دیگر نئے کینال نکالنے اور ڈیم بنانے کے خلاف عوامی تحریک کے مرکزی فیصلے کے تحت پورے سندھ کی طرح تعلقہ جھڈو میں بھی عوامی بیداری مہم چلائی جائے گی۔
    انہوں نے بتایا کہ مہم کے سلسلے میں سلور موری، آہوری، روشن آباد، نئون کوٹ، ملکاڻي شریف، فضل بھنبھرو، نفیس نگر، ڈاجھیر، پچان موری، گگھ موری سمیت کئی دیہات میں پروگرامز کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔رہنماؤں نے کہا کہ 12 ستمبر بروز ہفتہ سندھ یانی تحریک اور عوامی تحریک کی جانب سے جھڈو شہر میں بڑی ریلی نکالی جائے گی، جس کے دوران عوامی بیداری مہم چلانے کے ساتھ پمفلٹس بھی تقسیم کیے جائیں گے۔
    مقررین نے الزام عائد کیا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت تمام سندھ دشمن منصوبوں سمیت نئے صوبوں کے قیام میں سہولت کار بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہزاروں سال پر مشتمل سندھ دھرتی کو تقسیم کرنے کی ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا۔
    انہوں نے پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کی جانب سے سندھ اسمبلی میں سندھ کی ممکنہ تقسیم پر بحث کرانے کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ نئے صوبوں کے خلاف فوری طور پر سندھ اسمبلی سے قرارداد منظور کی جائے اور سندھ کی ممکنہ تقسیم کے معاملے کو ہمیشہ کے لیے ختم کیا جائے۔عوامی تحریک کے رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ جلالپور کینال سمیت نئے کینال اور ڈیموں کے منصوبے فوری طور پر مسترد کیے جائیں، اور سندھ کی تمام ٹیل تک پانی پہنچایا جائے۔ انہوں نے سندھ میں مصنوعی مہنگائی کے خاتمے اور امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کا بھی مطالبہ کیا۔

    Related Posts

    ملک بھر میں 16 گھنٹے لوڈ شیڈنگ: پاور ڈویژن نے ملبہ پٹرولیم ڈویژن پر ڈال دیا، شدید حبس گرمی میں عوام کا جینا محال

    نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز سے آزاد کشمیر کے وزیراعظم افتخار گیلانی اور سپیکر طارق فاروق کی ملاقات، پہلے 100 دنوں کا اصلاحاتی پلان پیش

    ”بلاول بھٹو کی شادی“ پاکستانی خوش کیوں ہیں؟

    مقبول خبریں

      زہریلا کھانا کھانے سے 3 افراد جاں بحق، 2 کی حالت تشویشناک

    ناقص گوشت فروخت کرنے کی کوشش ناکام، 130 کلو برآمد

    پاکستان میں ایک کروڑ سے زائد 20 سال سے لے کر 35 سال تک کی  لڑکیاں غیر شادی شدہ

    ٹرک اور ٹر الر میں تصادم، 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی

    ملک بھر میں 16 گھنٹے لوڈ شیڈنگ: پاور ڈویژن نے ملبہ پٹرولیم ڈویژن پر ڈال دیا، شدید حبس گرمی میں عوام کا جینا محال

    بلاگ

    محبت کی زبان بے زبان مخلوق بھی سمجھتی ہے

    درہ اوسوڑی، پہاڑوں کے درمیان واقع ایک جنت نظیر گاؤں ’’باندن‘‘

    ننھے سکاؤٹس کی بڑی کامیابی — ضلع خوشاب کا پنجاب بھر میں روشن نام

    ”بے زبانوں کی فریاد سنی گئی“ ملک محمد سلمان کا کالم

    پنجاب پولیس؛ احتساب کا نیا دور؟ اب SHO سے DPOs تک جواب دہ۔ سول بیوروکریسی کے احتساب کا بھی مطالبہ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.