پاکپتن(اکرام حسین شاہ سے)
مخبرِ خاص کی اطلاع پر سب انسپکٹر منشاء کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے کی کارروائی کے دوران ملزم رانا امجد علی کے قبضے سے 1200 گرام چرس، ملزم صفور شاہ سے 1180 گرام چرس جبکہ تیسرے ملزم مجاہد قریشی سے 600 گرام چرس برآمد کی گئی پولیس نے تینوں ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرکے انہیں گرفتار کر لیا اور پابندِ سلاسل کر دیا منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی پر شہریوں نے سب انسپکٹر منشاء اور تھانہ سٹی پولیس ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
شہریوں نے حال ہی میں تعینات ہونے والے ایس ایچ او تھانہ سٹی ملک اظہر پر بھی مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ مزید تیز کیا جائے گا۔
دوسری جانب ڈی پی او پاکپتن جاوید چدھڑ کی جانب سے بھی جرائم کے خاتمے اور منشیات فروشوں کے خلاف مؤثر کارروائیوں کے لیے پولیس کو متحرک رکھا جا رہا ہے


