سیالکوٹ ۔ سلیم احمد اعوان شیخو
مضرصحت چیز کھانے سے میاں بیوی جان بحق ہو گئے۔بتایا گیا ہے کہ تھانہ اُگوکی کے علاقہ آگوکی پھاٹک کے قریب افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے اس واقعہ کے مطابق میاں بیوی مضرصحت چیز کھانے سے جاں بحق ہو گئے۔نامعلو چیز کھا کر شوہر 26 سالہ محمد تقی موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کی بیوی 19 سالہ انزلینا کو نیم بے ہوشی کی حالت میں ریسکو 1122ء کی ٹیم نے نیم بے ہوشی کی حالت میں گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ میں منتقل کیا لیکن وہ بھی کچھ دیر بعد اپنے خالق حقیقی سے جا ملی۔پولیس مصروف تفتیش ہے۔

