ملتان: بیورو چیف مہر آصف
ملتان میں بھی جشنِ عید میلاد النبی ﷺ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اسی سلسلے میں جماعتِ اہلِ سنت ملتان ڈویژن کی جانب سے جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر ایک عظیم الشان جلوس نکالا گیاجلوس کی قیادت علامہ مولانا قاری محمد عامر رضوی صاحب اور علامہ مولانا قاری اللہ بخش خان صاحب نے کی۔ جلوس میں مختلف علاقوں سے آنے والے عاشقانِ رسول ﷺ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔شرکاء نے درود و سلام اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پڑھتے ہوئے اپنی عقیدت و محبت کا اظہار کیا۔ جلوس کے دوران فضائیں درود و سلام اور نعروں سے گونجتی رہیں۔اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے سیرتِ طیبہ ﷺ پر عمل کرنے، محبتِ رسول ﷺ کو اپنی زندگی کا مرکز بنانے اور باہمی اتحاد و اخوت کو فروغ دینے پر زور دیا۔جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کے اس روح پرور موقع پر شرکاء میں بھرپور مذہبی جوش و جذبہ دیکھنے میں آیا، جبکہ جلوس کے منتظمین کی جانب سے شرکاء کے لیے مختلف انتظامات بھی کیے گئے۔

