دیر بالا( بیورو چیف ریاض ابوالخیل)
باخبر ذراٸع کے مطابق ضلع دیر بالا کے علاقہ دوبندو میں واقع پولیس چیک پوسٹ کے بلڈنگ کو رات کی تاریکی میں نامعلوم ملزمان نے اگ کگا کر جلا دیاگیا۔تاہم چیک پوسٹ خالی ہونے کی وجہ سے کسی قسم کا جانی نہیں ہوا۔یاد رہے گزشتہ دنوں دہشتگردوں نے اس چیک پوسٹ پر 40 سیکیورٹی اھلکاروں کو یرغمال بنادیا تھا جوکہ علاقے کے عوام کی ایکشن پر محصور اھلکاروں کو رہاٸی ملی تھی۔بعد ازاں قومی امن جرگہ اور ایلیٹ فورس وہاں جانے اور مکمل کنٹرول سنبھالنے میں کامیاب ہوگٸے تھے لیکن حالیہ واقعے کے بعد سیکیورٹی انتظامات پر سوالات اٹھنے لگے ہیں


