Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      بچوں کو آن لائن لت لگانے پر میٹا کا امریکی ریاستوں سے عدالت سےباہر معاہدہ ، 18 ارب ڈالر ہرجانہ ادا کرے گی

      بچوں کی آن لائن لت کا مقدمہ: انسٹا گرام چیف ایڈم موسیری کی امریکی عدالت میں پیشی

      مائیکروسافٹ ” اے آئی اور کلاؤڈ“ میں کام کرنیوالوں کی ہوش ربا تنخواہیں! آن لائن ڈیٹا لیک

      ویو کا نیا سمارٹ فون ’وی 80 لائٹ‘ لانچ: خصوصیات جانئیے!

      ایپل کا سب سے بڑا دھماکا: پہلا فولڈ ایبل ’آئی فون الٹرا‘ ستمبر میں آرہا ہے، مگر دو بڑے فیچرز سے محروم!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

      محمد فضیل کا صوبائی سطح پر اعزاز؛ رنگپور بگھور کا نام پورے پنجاب میں روشن

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)

    تعلیم کسی بھی معاشرے کی تعمیر و ترقی کی بنیاد ہوتی ہے، جبکہ قرآنِ مجید کی تلاوت دلوں کو منور کرنے کے ساتھ ساتھ نئی نسل میں دینی شعور، اخلاقی تربیت اور روحانی وابستگی پیدا کرنے کا ذریعہ بنتی ہے۔ ایسے میں کسی تعلیمی ادارے کے طالب علم کا حسنِ قرآت کے مقابلے میں صوبائی سطح پر نمایاں کامیابی حاصل کرنا نہ صرف اس طالب علم بلکہ اس کے والدین، اساتذہ کرام، ادارے، علاقے اور پورے ضلع کے لیے باعثِ فخر ہوتا ہے۔
    گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ظفر آباد رنگپور بگھور کے ہونہار طالب علم محمد فضیل نے اپنی خداداد صلاحیت، محنت اور اساتذہ کرام کی بہترین تربیت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے گھوڑا گلی مری سکاوٹس کیمپ میں منعقدہ صوبائی سطح کے مقابلۂ حسنِ قرآت میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے ایک منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا۔ محمد فضیل کی یہ کامیابی اس امر کا واضح ثبوت ہے کہ ٹیلنٹ کسی بڑے شہر یا معروف ادارے کا محتاج نہیں ہوتا؛ اگر صلاحیت کو مناسب رہنمائی اور مواقع میسر آجائیں تو ایک چھوٹے سے علاقے کا طالب علم بھی صوبے بھر میں اپنی قابلیت کا لوہا منوا سکتا ہے۔
    محمد فضیل اس سے قبل سرگودھا ڈویژن کے مقابلۂ حسنِ قرآت میں بھی پہلی پوزیشن حاصل کرچکے ہیں۔ ڈویژنل سطح پر کامیابی کے بعد صوبائی سطح پر بھی اول پوزیشن حاصل کرنا ان کی مسلسل محنت، خوبصورت آواز، درست تلفظ، تجوید اور قرآنِ کریم سے گہری وابستگی کا مظہر ہے۔ اس شاندار کارکردگی کے باعث محمد فضیل نے نہ صرف اپنے سکول بلکہ رنگپور بگھور اور ضلع خوشاب کا نام بھی روشن کیا ہے۔
    یہ کامیابی گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ظفر آباد رنگپور بگھور کے لیے بھی ایک قابلِ فخر سنگِ میل ہے۔ کسی بھی تعلیمی ادارے کی اصل پہچان اس کے طلبہ کی کامیابیاں ہوتی ہیں اور محمد فضیل نے اپنی غیر معمولی صلاحیت کے ذریعے اپنے ادارے کے تعلیمی ماحول، اساتذہ کرام کی محنت اور انتظامی سرپرستی کو بھی اجاگر کیا ہے۔ بلاشبہ ایسے طلبہ کسی بھی ادارے کے شائننگ اسٹار ہوتے ہیں جو اپنی کامیابیوں سے دوسرے طلبہ کے لیے بھی مشعلِ راہ بنتے ہیں۔
    محمد فضیل نے مری میں منعقدہ صوبائی مقابلۂ حسنِ قرآت میں ڈسٹرکٹ سکاوٹس سیکرٹری خوشاب ملک محمد خالد راہداری اور اساتذہ رانا غلام شبیر، محمد خالد ندیم راہداری اور علی خان بلوچ کی نگرانی میں شرکت کی۔ ان اساتذہ کرام اور ذمہ داران کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی بھی اس کامیابی میں قابلِ تحسین ہے۔
    محمد فضیل کی اس شاندار کامیابی پر عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں نے انہیں، ان کے والدین اور اساتذہ کرام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔ بالخصوص سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی خوشاب محمد عیسیٰ لالی، ڈی ای او ایلیمنٹری سکولز خوشاب فیض الحسن ملک، ڈپٹی ڈی ای او تحصیل نورپور تھل ظہیر عباس بھٹی، اے ای او رنگپور بگھور ملک محمد امتیاز نسیم اور ہیڈماسٹر گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ظفر آباد رنگپور بگھور ملک عابد اقبال سمیت پورے سٹاف کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ادارے کے لیے مزید کامیابیوں کی دعائیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ہے۔
    یہ امر بھی قابلِ ذکر ہے کہ ایسے طلبہ کی حوصلہ افزائی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ محمد فضیل جیسے باصلاحیت بچوں کی کامیابی نہ صرف ان کے روشن مستقبل کی نوید ہے بلکہ دوسرے طلبہ کو بھی قرآنِ کریم، تعلیم اور مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کا ذریعہ بنتی ہے۔
    محمد فضیل کی صوبائی سطح پر پہلی پوزیشن درحقیقت رنگپور بگھور کی مٹی کا اعزاز، ضلع خوشاب کا فخر اور اساتذہ کرام کی محنت کا خوبصورت ثمر ہے۔ امید ہے کہ یہ ننھا شائننگ اسٹار مستقبل میں بھی اپنی صلاحیتوں کا سفر جاری رکھتے ہوئے قومی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرے گا۔ اللہ تعالیٰ محمد فضیل کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور اسے قرآنِ کریم کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے ملک و قوم کا سرمایہ بننے کی توفیق دے۔ آمین۔

    Related Posts

    دورہ انگلینڈ: پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان

    خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 11 خوارج ہلاک

    ”جو پھول کِھل کر مسکرا نہ سکے“ 14 ماؤں کے لخت جگر آہوں سسکیوں میں سپرد خاک

    مقبول خبریں

    دورہ انگلینڈ: پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان

    گرپتونت سنگھ پنوں کو جان سے مارنے کی نئی دھمکیاں: ایف بی آئی نے سکھ رہنما کو الرٹ جاری کر دیا

    امریکا ایران جنگ بہت جلد ختم ہونے و الی ہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک دفعہ پھر یقین دہانی

    ”جو پھول کِھل کر مسکرا نہ سکے“ 14 ماؤں کے لخت جگر آہوں سسکیوں میں سپرد خاک

    نیپال میں قیامت خیز سیلاب: گلیشیئر پھٹنے سے 162 افراد ہلاک، 850 غیرملکی سیاح لاپتہ،سڑکیں پل بہہ گئے

    بلاگ

    ڈوگ پائین، زمین پر بچھی ہوئی جنت

    ایک سانحہ، کئی قاتل

    ”کرپشن الزامات،خفیہ رپورٹس اور محکمانہ ریکارڈ؛ آئی جی پنجاب کے حکم پر سب بدل سکتا ہے لیکن ؟“

    ڈاکٹر ثمینہ گل کی شعری کتاب ’’زمین کا مذہب‘‘ کے بارے ڈاکٹر مقصود جعفری کا تبصرہ

    سزا نہیں اصلاح: ایس ایچ او کاشف خان کا انقلابی اقدام

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.