سیالکوٹ ۔سلیم احمد اعوان شیخو
بنک میں نقب زنی کی کوشش ناکام ہونے پر میاں بیوی کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔بتایا گیا ہے کہ تھانہ سبز پیر کے علاقہ کنگرہ میں میاں بیوی عثمان اور ثناء نے اے ٹی ایم کے راستے بنک میں داخل ہونے کی کوشش کی اور اے ٹی ایم کا شیشے کا لاک توڑ کر لوہے کی گرل کاٹنے کی کوشش کی لیکن سیکورٹی الارم بجنے پر میاں بیوی واردات مکمل کئے بغیر فرار ہو گئے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کیپٹن (ر) دوست محمد نے اطلاع ملتے ہی مذکورہ تھانہ کے ایس ایچ او کو کارروائی کرنے کا حکم دیا تو ایس ایچ او نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سی سی ٹی وی فوٹیج ۔کی مدد سے مذکورہ میاں بیوی کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے اے ٹی ایم میں واردات کرنے کے لئے استعمال ہونے والے الات برآمد کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

