بہاولپور( رپورٹ ملک جابر عبّاس سے)
وزیراعظم شہباز شریف وفاقی کابینہ کے اہم ارکان کے ہمراہ بہاولپور میں واقع چنڑ ہاؤس پہنچے، جہاں انہوں نے سابق صوبائی وزیر اور سابق رکنِ قومی اسمبلی ملک محمد اقبال چنڑ (مرحوم) کے انتقال پر ان کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور گہرے دکھ کا اظہار کیااس موقع پر وزیراعظم اور وفاقی وزراء نے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔ وزیراعظم نے ملک محمد اقبال چنڑ (مرحوم) کی پارٹی، جمہوریت اور عوامی خدمت کے لیے انجام دی گئی گراں قدر خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

