عمرکوٹ ( رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی )
ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نوید الرحمان لاڑک کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس عمرکوٹ میں ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ایگزیکٹو انجینئر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ عمرکوٹ یوسف شیخ، ایڈیشنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ غلام مصطفیٰ زئور، ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر عمرکوٹ اشرف علی، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ھریش چندر سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی، اجلاس میں پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے سوشل ویلفیئر آبلیگیشن فنڈز کے تحت ضلع عمرکوٹ میں سولر سبمرسیبل واٹر پمپوں کی تنصیب سے متعلق ترقیاتی اسکیموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اس موقع پر مختلف دیہاتوں کی اسکیموں کے تخمینوں، تکنیکی امور، پی سی ون، لاگت اور عملدرآمد کے طریقہ کار پر غور کیا گیا تاکہ عوام کو صاف پانی کی فراہمی کے منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جا سکے، اجلاس میں یوسی کھوکھرپار، تعلقہ عمرکوٹ کے مختلف علاقوں کے لیے ترقیاتی اسکیموں کو زیر غور لایا گیا جس میں گاؤں سومون سما، گاؤں رحیمون محلہ، گاؤں عبدالمجید جی دھانی لاپلو شامل ہیں جس میں ہر ایک گاؤں میں ایک سمر پمپ لگایا جائے گا جس کی کل اسٹیمیٹ کاسٹ 18 لالکھ 50 ہزار روپے ایک سمر پمپ کے لیے مختص کئے گئے ہیں، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نوید الرحمان لاڑک نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ معیار کے مطابق، شفاف انداز میں اور بروقت مکمل کیے جائیں ۔

