Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      لاہور ہائیکورٹ کا کرپٹو کرنسی پر اہم فیصلہ، جسٹس طارق سلیم شیخ نے اہم قانونی اصول طے کردیا

      سیاسی دشمنیاں بھلا کر پارلیمنٹ کا انوکھا اتحاد: پی ٹی آئی اور حکومت خواتین کو عبایا سے ’آزاد‘ کرانے پر ایک پیج پر آ گئے!

      کیا مصنوعی ذہانت اور ڈیٹا سینٹرز کی جنگ میں امریکا نے بازی پلٹ دی ہے؟ چینی روبوٹس پر پابندی کے بعد عالمی سطح پر کھلبلی مچ گئی!

      گوگل پکسل 11 سیریز کی لانچنگ سے قبل اہم لیکس: سٹوریج، بیٹریاں اور قیمت سے متعلق اہم انکشاف

      مودی جی کا "ڈیئر پھرینڈز” انداز الٹا پڑ گیا: فیس بک ویڈیو غائب کیوں ہوئی ؟

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    سابق بس ڈرائیور کے گھر چھاپہ: 28 کروڑ روپے نقد اور 15 کلو سونا برآمد، نوٹ گننے والی 5 مشینیں بھی تھک گئیں!

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    بھارتی ریاست مغربی بنگال میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے چھاپا مارکرسابق سرکاری بس ڈرائیور کے رہائشی مقام سے کروڑوں روپے مالیت کا سیاہ دھن اور قیمتی سونا پکڑ لیا ہے۔ اتنی بڑی مقدار میں نقدی برآمد ہوئی کہ اسے گننے کے لیے لائی گئی 5 مشینیں بھی مسلسل کام کرنے کی وجہ سے خراب ہو گئیں۔
    پولیس نے مصدقہ اطلاع پر رات کے وقت سابق بس ڈرائیور مینار منڈل کے گھر پر اچانک دھاوا بولا۔ ابتدائی تلاشی کے دوران ساڑھے پانچ کروڑ روپے اور 15 کلو سونا ہاتھ لگا، تاہم مزید گہرائی سے تلاشی لینے پر نقد رقم کا یہ پہاڑ بڑھ کر 28 کروڑ روپے تک جا پہنچا۔
    میڈیا رپورٹس کے مطابق مرکزی ملزم مینار منڈل پتھروں کے نامور تاجر تُلو منڈل کا قریبی رشتہ دار بتایا جاتا ہے، جو خود ماضی میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے متنازع رہنما انوبرت منڈل کا قریبی ساتھی رہ چکا ہے۔ پولیس حراست میں ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ یہ تمام دولت اور سونا تُلو منڈل کے غیر قانونی مالیاتی نیٹ ورک کی ملکیت ہے۔
    مینار منڈل ریاست کے ٹرانسپورٹ محکمے میں ڈرائیور کے طور پر فرائض انجام دیتا تھا، لیکن بعد میں اس نے پتھروں کے کاروبار کا رُخ کیا۔
    اس سنسنی خیز چھاپے اور بھاری بھرکم برآمدگی کے بعد مغربی بنگال کی سیاست میں طوفان برپا ہو گیا ہے۔ ترنمول کانگریس کے اندرونی حلقوں اور مخالف جماعتوں کے درمیان الزامات اور جوابی الزامات کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، جبکہ عوامی سطح پر تمام بااثر کرداروں کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔
    دوسری جانب، سال 2024 میں تُلو منڈل کی دختر کی انتہائی شاہانہ اور پُرتکلف شادی بھی ایک بار پھر ذرائع ابلاغ کی زینت بن گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس عالیشان تقریب پر تقریباً 100 کروڑ روپے پانی کی طرح بہائے گئے تھے، جس میں فلمی دنیا کے ستاروں سمیت کئی نامور سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی تھی۔

    Related Posts

    مسلح افراد کی سی پیک گواش روڑ پر ناکہ بندی دو ٹرک نذر آتش کردئیے

    سوات :شوہر کے ہاتھوں ٹک ٹاکر خاتون ق ت ل، گھریلو ناچاقی پر ایک اور خاتون بھی ماری گئی

    بشریٰ بی بی وفاقی آئینی عدالت پہنچ گئیں، اہم درخواست دائر

    مقبول خبریں

    سابق بس ڈرائیور کے گھر چھاپہ: 28 کروڑ روپے نقد اور 15 کلو سونا برآمد، نوٹ گننے والی 5 مشینیں بھی تھک گئیں!

    بشریٰ بی بی وفاقی آئینی عدالت پہنچ گئیں، اہم درخواست دائر

    دولت مشترکہ کھیل،جیولن تھرو فائنل یکم اگست کو ،کیا ارشد ندیم پھر قوم کی امیدوں پر پورا اتریں گے؟

    مزدوروں کا قتل قابل مذمت، دہشتگردوں کو ہر محاذ پر شکست دیں گے:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

    بین الصوبائی اسلحہ اسمگلنگ گروہ کے دو کارندے گرفتار،کلاشنکوف ،23 ٹی ٹی پسٹل، ایک شاٹ گن برآمد

    بلاگ

    اٹک ؛ کوبرا گینگ کا خاتمہ، سہیل ظفر چٹھہ ، اور دو سردار پولیس افسر دہشت کے خلاف جنگ کے ہیرو بن گئے

    کاز ویز نہیں، پل چاہیے تھے! دلجبہ سیکٹر کے عوام آخر کب تک یہ منظر دیکھتے رہیں گے؟

    ”وہ باپ جو اپنے بچوں سے نہیں، مہنگائی سے ہار گیا“

    سرائے سدھو میں منشیات فروشوں کا راج

    شدید بارشیں ،سیلاب کا امکان اوراحتیاطی تدابیر

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.