سکھر سے ڈویزنل بیورو چیف نصیر لاشاری کی رپورٹ )
سکھر پولیس کی ایم 5 موٹروے پر پنوعاقل کے قریب حساس اداروں اور موٹروے پولیس کے ہمراہ کاروائی، ایس ایس پی سکھر اظھر مغل کے مطابق بین الصوبائی اسلحہ اسمگلنگ گروہ کے دو کارندے اسلحے کی کھیپ کے ساتھ گرفتار کرلئے گئے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 15 کلاشنکوف ،23 ٹی ٹی پسٹل ایک عدد شاٹ گن ، میگزین اور 15 ہزار رانڈ گولیوں کے برآمد گرفتار ملزمان میں سعید پٹھان اور عبیداللہ پٹھان شامل ہیں۔

