ملتان(ڈویژن بیورو چیف ملک جابر عباس سے)
ملک شاہد عباس جوئیہ کی ایڈیشنل کمشنر (کوآرڈینیشن) ملتان کے عہدے پر تعیناتی پر مختلف سماجی، سرکاری، سیاسی، کاروباری اور عوامی شخصیات نے انہیں دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس تقرری کو خوش آئند قرار دیا ہے۔اس موقع پر حاجی اکبر خان بلوچ، ملک مظہر حسین چنڑ (ڈائریکٹر سوشل سکیورٹی ملتان)، مسعود صابر خان (ڈائریکٹر سوشل سکیورٹی بہاولپور) اور حاجی قاسم خان نے ملک شاہد عباس جوئیہ سے ملاقات کر کے انہیں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔مبارکباد دینے والی شخصیات نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ملک شاہد عباس جوئیہ ایک نہایت باصلاحیت، دیانتدار، فرض شناس اور عوام دوست افسر ہیں، جنہوں نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں ہمیشہ قانون کی بالادستی، شفافیت، میرٹ اور عوامی خدمت کو مقدم رکھا۔ انہوں نے کہا کہ ملتان جیسے اہم ڈویژن میں ایڈیشنل کمشنر (کوآرڈینیشن) کی حیثیت سے ان کی تعیناتی حکومت کا ایک مثبت اور بروقت فیصلہ ہے، جس سے انتظامی امور میں مزید بہتری، اداروں کے درمیان مؤثر ہم آہنگی اور عوامی مسائل کے حل میں نمایاں پیش رفت متوقع ہے۔

